پیرس( پاک ترک نیوز)فرانس نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کر دی ۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ پیرس ان مذاکرات کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ لبنان کے صدر، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے رابطہ کیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنے جاری حملے روک دے، جبکہ حزب اللہ سے بھی کشیدگی میں مزید اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی۔ مذاکرات اور جنگ بندی ہی خطے میں پائیدار حل کا راستہ ہیں۔












