جمعرات , 22 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاک بھارت جنگ میں 5 بھارتی طیارے تباہ ہوئے، امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کر دی

1 سال پہلے
A A
پاک بھارت جنگ میں 5 بھارتی طیارے تباہ ہوئے، امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کر دی
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن اراکینِ کانگریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا لیکن میں نے یہ جنگ رکوا دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ تو نہیں کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان نے مار گرائے، مگر ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں پانچ طیارے گرائے گئے تھے اور اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو حالات مزید بگڑ سکتے تھے۔
یہ تنازعہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد کے حملے سے شروع ہوا تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا، تاہم پاکستان نے یہ الزام مسترد کرتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
امریکا نے حملے کی مذمت کی تھی لیکن پاکستان پر الزام عائد کرنے کے بھارتی دعوے کی حمایت نہیں کی تھی۔
7 مئی کو بھارت نے طاقت کے نشے میں آ کر پاکستان پر جنگ مسلط کردی، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور دفاع کیا اور رافیل سمیت بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ اگرچہ بھارت مسلسل ان طیاروں کی تباہی کی تصدیق سے انکاری رہا لیکن امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان نے اس دعوے کو تقویت دی ہے کہ طیارے واقعی تباہ ہوئے تھے۔
بھارت کا دعویٰ تھا کہ اس نے بھی پاکستانی طیارے مار گرائے، لیکن پاکستان نے واضح طور پر کہا کہ بھارت ایک بھی پاکستانی لڑاکا طیارہ گرانے میں ناکام رہا اور کوئی ثبوت بھی پیش نہ کر سکا۔
جنگ بندی کا مرحلہ 10 مئی کو آیا، جب صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد دونوں فریقین کو جنگ روکنے پر آمادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ اگر جنگ بند نہ ہوئی تو امریکا دونوں ممالک سے تجارت ختم کر دے گا۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی اور دونوں رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:”میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا تاکہ کشمیر کے معاملے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔”
پاکستان نے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مسئلہ کشمیر کے حل کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں جو خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم ہیں۔
اس کے برعکس بھارت نے نہ صرف ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی بلکہ جنگ بندی میں امریکی کردار کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔
پاکستان نے صدر ٹرمپ کے کردار کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے نوبیل کمیٹی کو خط لکھ کر انہیں نوبیل امن انعام کا حقدار قرار دیا۔
یہ واقعہ جنوبی ایشیا میں ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی بن گیا کہ خطے کا امن کسی بھی وقت غیرذمہ دارانہ اقدامات کے سبب خطرے میں پڑ سکتا ہے، اور عالمی طاقتوں کا بروقت اور متوازن کردار کتنا اہم ہو سکتا ہے۔

موضوعات : #india#rafelamericanpresidentdonaldtrumppakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط
اہم ترین 3

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

21 اکتوبر , 2026
سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان
تازہ ترین

سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

21 اکتوبر , 2026
Pakistan and Maldives agree to increase cooperation in trade, investment, education and tourism
پاکستان

پاکستان اور مالدیپ کا تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سیاحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

21 اکتوبر , 2026
A war with Iran would end quickly, and oil prices would plummet, says Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہو جائے گی، تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی، ٹرمپ

21 اکتوبر , 2026
سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

20 اکتوبر , 2026
جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کر کے اربوں روپے کمانے والا ملزم گرفتار
تازہ ترین

جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کر کے اربوں روپے کمانے والا ملزم گرفتار

20 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
یوم الحاق پاکستان کے موقع پر صدر و وزیراعظم کا خصوصی پیغام

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر صدر و وزیراعظم کا خصوصی پیغام

یہ بھی پڑھیں

ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو ہونی چاہیے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو ہونی چاہیے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

21 اکتوبر , 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

21 اکتوبر , 2026
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

21 اکتوبر , 2026
محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

21 اکتوبر , 2026
سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

21 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔