منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارشوں کا نیا سلسلہ؛ دریاؤں کی سطح بلند، محکمہ موسمیات نے سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا

1 سال پہلے
A A
بارشوں کا نیا سلسلہ؛ دریاؤں کی سطح بلند، محکمہ موسمیات نے سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ملک بھر میں مون سون کی شدت بڑھنے لگی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کراچی، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جب کہ دریاؤں کی سطح بلند ہونے سے سیلابی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔
گزشتہ روز شہر قائد کراچی کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی خیبر پختونخوا میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کشمیر، وادی نیلم، مظفرآباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، جہلم اور گجرات میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں 22 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں جب کہ گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔
لاہور میں اس وقت مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کی وجہ سے موسم خشک اور حبس زدہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 اگست تک ممکنہ بارشوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزار، کالا باغ پر 4 لاکھ 32 ہزار، چشمہ پر 4 لاکھ 80 ہزار اور تونسہ کے مقام پر 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 65 ہزار اور سلیمانکی پر 69 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 54 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جبکہ نالہ پلکھو میں درمیانے درجے اور نالہ ایک بئیں و بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اس لیے دریا کے قریب میں رہنے والے شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس کے بغیر دریاؤں کی کراسنگ نہ کریں اور بچوں کو ہرگز ان جگہوں پر نہانے نہ دیا جائے۔

موضوعات : froodkhyberpkpdmarain
ShareSend

متعلقہ خبریں

New spell of monsoon rains; weather pleasant in several cities.
تازہ ترین

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، کئی شہروں میں موسم خوشگوار

6 ستمبر , 2026
Rain in several cities of Khyber Pakhtunkhwa; intensity of the heatwave broken.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

4 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water
تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026
Rain-related incidents in Khyber Pakhtunkhwa 2 dead, 3 injured.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

2 ستمبر , 2026
Torrential rain in Rawalpindi, Islamabad, twin cities under water, army called in
تازہ ترین

راولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارش ،جڑواں شہر زیر آب ، فوج طلب

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ اور شرح سود پر کام کررہا ہے، صورتحال مزید بہتر ہوگی، وزیرخزانہ

اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ اور شرح سود پر کام کررہا ہے، صورتحال مزید بہتر ہوگی، وزیرخزانہ

یہ بھی پڑھیں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔