تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے مذاکرات سے پہلے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
ایرانی سپیر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے لبنان میں جنگ بندی نہ کرنے اور ایران کے یورینیم کی افزودگی کے حق سے انکار کر کے خلاف ورزی کی گئی ۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے امریکا نے کبھی لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ نہیں کیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے،، لبنان اس جنگ بندی کا حصہ نہیں ،لبنان کے معاملے پر نیتن یاہو اور دیگر فریقین سے بات چیت جاری رہے گی۔
ایران کے کہنے پر جنگ بندی تجاویز پر اتفاق کر لیا گیا۔ ،صدر ٹرمپ کی سرخ لکیریں تبدیل نہیں ہوئیں ،ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا تھا،ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کھلنے کی توقع ہے












