لندن ( پاک ترک نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا کوئی آسان کام نہیں، جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ،ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہو گی۔
کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم یوکرین کی حمایت پر توجہ مرکوز رکھیں۔ برطانیہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے قابل عمل منصوبے پر اتحادیوں سے مل کر کام کر رہا ہے۔












