جمعرات , 13 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ایران میں احتجاج شدید تصادم میں تبدیل ، ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز

7 مہینے پہلے
A A
ایران میں احتجاج شدید تصادم میں تبدیل ، ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز
Share on Facebookwhatsapp

تہران: (پاک ترک نیوز)ایران میں مہنگائی اور معاشی دباؤ کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں متعدد شہروں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد بتائی جا رہی ہے، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے تاحال سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مختلف شہروں میں جاری جھڑپوں کے دوران کم از کم 217 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مظاہروں کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ تشدد کی نوعیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عوامی اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق مظاہرین نے کئی شہروں میں بینکوں، مذہبی مقامات، اسپتالوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
متعدد سرکاری دفاتر اور پولیس تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں ایمبولینسوں کو روکنے اور شہری ٹرانسپورٹ کو نذر آتش کرنے کے واقعات بھی پیش آئے، جس سے ہنگامی طبی سہولیات بری طرح متاثر ہوئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تقریباً ڈھائی ہزار افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ملک کے کئی حصوں میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔
ٹائم میگزین کے مطابق تہران کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دارالحکومت کے چند بڑے اسپتالوں میں ہی 200 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں اکثریت افراد کی گولی لگنے سے موت واقع ہوئی۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے ہلاکتوں کی تعداد کم بتاتے ہوئے عام شہریوں کی بڑی تعداد کے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر جان بوجھ کر عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر بیرونی طاقتوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی عوام کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور ملک کرائے کے فسادیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔آیت اللہ خامنہ ای نے قوم پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھے، جبکہ امریکی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کی ریاستی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور بیرونی مداخلت کو روکا جائے۔ وزارت خارجہ کے مطابق امریکی بیانات داخلی معاملات میں کھلی مداخلت اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے مترادف ہیں۔
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ عناصر نے احتجاج کو تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت بین الاقوامی قوانین اور ریاستی خودمختاری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، تاہم ایرانی قوم ماضی کی طرح اس بار بھی ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔

موضوعات : iranprotest
ShareSend

متعلقہ خبریں

China will send scientists to Iran for the exploration and processing of rare minerals.
تازہ ترین

چین ایران میں نایاب معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کے لیے سائنسدان بھیجے گا

13 اگست , 2026
Pakistan on the front foot for peace between the US and Iran
تازہ ترین

امریکہ ،ایران میں صلح کیلئے پاکستان فرنٹ فٹ پر

13 اگست , 2026
امریکا اور ایران جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع پر متفق
اہم ترین 2

امریکا اور ایران جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع پر متفق

12 اگست , 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
اہم ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

11 اگست , 2026
Trump announces plan to claim compensation from Iran for war damages.
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان

11 اگست , 2026
Mecca Defense Pact poses no threat to Iran Esmaeil Baghaei
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں اسماعیل بقائی

10 اگست , 2026
اگلی خبر
دمبولا میں بارش، پاکستان اور سری لنکا کا میچ نہ ہو سکا

دمبولا میں بارش، پاکستان اور سری لنکا کا میچ نہ ہو سکا

یہ بھی پڑھیں

Is the 430-ton space giant about to crash to Earth

کیا 430ٹن کا خلائی دیو اب زمین پر گرنے والا ہے؟

13 اگست , 2026
آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کا دعویٰ مسترد

آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کا دعویٰ مسترد

13 اگست , 2026
ہائیڈروجن گاڑی کا نیا عالمی لینڈ اسپیڈ ریکارڈ

ہائیڈروجن گاڑی کا نیا عالمی لینڈ اسپیڈ ریکارڈ

13 اگست , 2026
Thousands of Canadian citizens support expelling the US ambassador.

ہزاروں کینیڈین شہریوں کی امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کی حمایت

13 اگست , 2026
کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کا کیس، تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ختم

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کا کیس، تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ختم

13 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔