لاہور (پاک ترک نیوز )میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے ،
ایم ڈی کیٹ کیلئے سنگل فیس کے ساتھ 8 جولائی تک ۔لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی تک ہوگی۔ایم ڈی کیٹ امتحان ملک بھر میں 16 اگست 2026 کو ہوگا۔ایم ڈی کیٹ امتحان میں ٹوٹل 180 ایم سی کیوز ہونگے
یہ بھی پڑھیں : موبائل رات بھر چارج پر لگانا خطرناک یا محفوظ؟
ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں بائیولوجی کے 81 ، کیمسٹری 45 ، فزکس کے 36 ایم سی کیوز ہونگے۔انگریزی اور لوجیکل ریزننگ کے 9 ، 9 ایم سی کیوز ہونگے
ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں 15 فیصد آسان 70 فیصد اوسط اور 15 فیصد مشکل سوالات ہونگے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں 15 شہروں میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہوگا ۔







