ہفتہ , 24 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

ایران میں جنگ کا خطرہ، پاکستانی پھنس گئے، اہم ہدایات جاری

9 مہینے پہلے
A A
ایران میں جنگ کا خطرہ، پاکستانی پھنس گئے، اہم ہدایات جاری
Share on Facebookwhatsapp

تہران : (پاک ترک نیوز)ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، اور اب تک قریباً 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ایران پر حملے کی دھمکی دیدی ہے۔ اس صورتحال میں بہت سے پاکستانی ایران میں پھنس چکے ہیں۔ اگر امریکا کا حملہ ہوا تو ان کو کیا کرنا چاہیے؟
اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے پاکستانی شہریوں کو وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر مکمل طور پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔


پاکستانی سفیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ہر وقت پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔
ایران میں وائی فائی سروس معطل ہے جبکہ ٹیلی فون سسٹم بھی جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔مدثر ٹیپو نے واضح کیا کہ اس کے باوجود ایرانی شہروں میں قائم پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹس کی لینڈ لائن سروس فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پاکستانی شہری اُنکے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بذریعہ سڑک وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کو ہدایت کی کہ سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے کم از کم چار گھنٹے قبل بارڈر پر پہنچنا یقینی بنائیں۔
سفیر پاکستان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واپسی کے وقت پاسپورٹ پر امیگریشن اسٹیمپ لگوانا لازمی ہے تاکہ بعد میں کسی قانونی پیچیدگی کا سامنا نہ ہو۔
طلبہ کے حوالے سے مدثر ٹیپو نے کہاکہ پاکستان واپسی کے خواہشمند طلبہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق روانگی اختیار کریں اور اپنی متعلقہ یونیورسٹی سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔


سفیر پاکستان کے مطابق سفارتخانہ ایرانی بارڈر حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستانی شہریوں اور طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 72 پاکستانی طلبہ پاکستان روانہ ہو چکے ہیں جبکہ دیگر طلبہ کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

موضوعات : iranpakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Trump threatens Iran with another military operation
اہم ترین

ٹرمپ کی ایران کو ایک اور فوجی آپریشن کی دھمکی

24 اکتوبر , 2026
IMF sounds alarm bell for Pakistan
تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

23 اکتوبر , 2026
Netanyahu announces plans to attack Iran again without consulting Trump
تازہ ترین

نیتن یاہو کا ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
US President Donald Trump once again hints at a military attack on Iran.
اہم ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر ایران پر فوجی حملے کا اشارہ

23 اکتوبر , 2026
We have severely weakened Iran, says US President.
تازہ ترین

ہم نے ایران کو بری طرح کمزور کر دیا  ،امریکی صدر

22 اکتوبر , 2026
The US will have to meet Iran's conditions to open the Strait of Hormuz, says Abbas Araghchi.
تازہ ترین

امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی ، عباس عراقچی

22 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
لاہور میں برفباری کا امکان، سردی کی شدید لہر آنے والی ہے؟

لاہور میں برفباری کا امکان، سردی کی شدید لہر آنے والی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

Ishaq Dar meets Turkish President Erdoğan following R-4 and R-4 Plus meetings

آر-4 اور آر-4 پلس اجلاسوں کے بعد اسحاق ڈار کی ترک صدر اردوان سے ملاقات

24 اکتوبر , 2026
Ishaq Dar meets British Foreign Secretary in Istanbul, agrees to further strengthen bilateral cooperation

اسحاق ڈار کی استنبول میں برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

24 اکتوبر , 2026
Trump threatens Iran with another military operation

ٹرمپ کی ایران کو ایک اور فوجی آپریشن کی دھمکی

24 اکتوبر , 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

23 اکتوبر , 2026
اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔