اتوار , 4 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی ٹی آئی مذاکراتی ڈرافٹ منظر عام پر لے آئی، لانگ مارچ کی منسوخی حکومتی یقین دہانیوں سے مشروط

6 گھنٹے پہلے
A A
پی ٹی آئی مذاکراتی ڈرافٹ منظر عام پر لے آئی، لانگ مارچ کی منسوخی حکومتی یقین دہانیوں سے مشروط
Share on Facebookwhatsapp

پشاور(پاک ترک نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا ڈرافٹ منظر عام پر لے آتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے مطالبات تھے، ہیں اور رہیں گے۔

سہیل آفریدی کی جانب سے جاری ڈرافٹ میں سیاسی استحکام، آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری عمل کے تسلسل اور قومی یکجہتی پر زور دیا گیا ہے۔

ڈرافٹ کے مطابق وزیراعظم اور دونوں ایوانوں میں قائدینِ حزب اختلاف کے درمیان باقاعدہ ملاقات ہونی چاہیے، جبکہ اہم سیاسی، قومی، آئینی، قانونی اور جمہوری معاملات پر دو ماہ کے اندر مؤثر پیش رفت یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق وزیراعظم حکومتی اتحاد، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ سیاسی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیں، جو ایک ماہ میں قابلِ ذکر پیش رفت کرکے اپنی سفارشات متعلقہ قیادت کو پیش کرے۔

ڈرافٹ میں جمہوریت، سیاست، عدلیہ اور صحافت کی مکمل آزادی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آئین، قانون اور جیل قواعد کے مطابق تمام قانونی، انسانی اور طبی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈرافٹ کے مطابق عمران خان کے علاج کے معاملے میں ان کے ذاتی یا نامزد ڈاکٹروں کی طبی رائے اور مشوروں کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

ڈرافٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اہلخانہ، نامزد وکلا اور مجاز رفقا سے ملاقات کا حق دینے، جبکہ تمام مقدمات کے فیصلے آئین و قانون اور شفاف عدالتی طریقہ کار کے مطابق بلاجواز تاخیر کے بغیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے زیرحراست افراد کی قانونی درخواستوں پر دس دن کے اندر کارروائی شروع یا مکمل کرنے، جبکہ یاسمین راشد اور بشریٰ بی بی سمیت سیاسی مقدمات کا سامنا کرنے والی خواتین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جلد رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ڈرافٹ میں وفاق اور صوبے کے درمیان مؤثر مشاورت پر زور دیا گیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مجاز نمائندگان کو 72 گھنٹوں میں اجلاس کرکے امن و امان کی جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈرافٹ کے مطابق امن و امان کی حکمت عملی پر آئین و قانون کے دائرہ کار میں وفاق اور صوبے کی مشترکہ ذمہ داری ہوگی۔

پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی تحریری یقین دہانیوں اور ان پر مؤثر عملدرآمد کے بعد لانگ مارچ منسوخ کیا جائے گا۔

موضوعات : longmarchptisohailafridiunveils draft
ShareSend

متعلقہ خبریں

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، آخری مرحلے کے لائحہ عمل میں تبدیلی
پاکستان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، آخری مرحلے کے لائحہ عمل میں تبدیلی

4 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی
اہم ترین 2

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

3 اکتوبر , 2026
حکومت،تحریک انصاف کے مذاکرا ت کا دوسرا دور شروع
اہم ترین

حکومت،تحریک انصاف کے مذاکرا ت کا دوسرا دور شروع

3 اکتوبر , 2026
حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات میں تاخیر
اہم ترین

حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات میں تاخیر

3 اکتوبر , 2026
Second round of government-opposition talks today, final decisions likely
تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا دوسرا دور آج، حتمی فیصلوں کا امکان

3 اکتوبر , 2026
حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق
اہم ترین

حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق

2 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
لاہور گینگ ریپ کیس، غیر ملکی خاتون ڈیانا پاکستان سے روانہ

لاہور گینگ ریپ کیس، غیر ملکی خاتون ڈیانا پاکستان سے روانہ

یہ بھی پڑھیں

Singapore introduces platform for civil servant marriages

سنگا پور میں سرکاری ملازمین کی شادی کیلئے پلیٹ فارم متعارف

4 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مقامی تیز رفتار برقی ٹرینوں کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع

ترکیہ میں مقامی تیز رفتار برقی ٹرینوں کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع

4 اکتوبر , 2026
لاہور گینگ ریپ کیس، غیر ملکی خاتون ڈیانا پاکستان سے روانہ

لاہور گینگ ریپ کیس، غیر ملکی خاتون ڈیانا پاکستان سے روانہ

4 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی مذاکراتی ڈرافٹ منظر عام پر لے آئی، لانگ مارچ کی منسوخی حکومتی یقین دہانیوں سے مشروط

پی ٹی آئی مذاکراتی ڈرافٹ منظر عام پر لے آئی، لانگ مارچ کی منسوخی حکومتی یقین دہانیوں سے مشروط

4 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، آخری مرحلے کے لائحہ عمل میں تبدیلی

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، آخری مرحلے کے لائحہ عمل میں تبدیلی

4 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In