پیر , 5 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

حج 2027 ،درخواستوں کی وصولی ایک دن مؤخر، اب کل سے شروع ہوگی

2 مہینے پہلے
A A
Hajj 2027 Receipt of applications postponed by one day; will now begin tomorrow.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حج 2027 کے لیے سرکاری اور نجی حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی، اب درخواستیں 17 اگست کے بجائے 18 اگست سے وصول کی جائیں گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی پہلے آج پیر سے شروع ہونا تھی، تاہم اب درخواستیں منگل 18 اگست سے وصول کی جائیں گی۔

حج 2027 کی درخواستیں اور اخراجات آن لائن اور حبیب بینک کی منتخب برانچوں کے ذریعے جمع کرائے جا سکیں گے۔ درخواستیں ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

حج 2027 کے لیے پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے لیے 60 فیصد یعنی ایک لاکھ 7 ہزار 526 جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد یعنی 71 ہزار 684 کا کوٹہ مختص ہے۔

ذرائع کے مطابق حج اخراجات دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ درخواست جمع کراتے وقت پہلی قسط کے طور پر نصف حج اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔

حج درخواستوں کی وصولی کے لیے اس مرتبہ 16 بینکوں کے بجائے صرف حبیب بینک کو منتخب کیا گیا ہے۔ درخواستیں پاک حج ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی جمع کرائی جاسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر

عازمین ون لنک، پی ایس آئی ڈی یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے حج اخراجات ادا کرسکیں گے، جبکہ آن لائن چالان حاصل کرکے حج اخراجات نقد بھی جمع کرائے جاسکیں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حج درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لیے لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ سرکاری اسکیم میں 30 ہزار کا کوٹہ شارٹ حج کے لیے جبکہ 77 ہزار 526 کا کوٹہ لانگ حج کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

NASA's new plan to explore the depths of the universe.
تازہ ترین

کائنات کی گہرائیوں تک جانے کے لئے ناسا کا نیامنصوبہ

5 اکتوبر , 2026
The Secretary-General will arrive in Pakistan tomorrow.
تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے

5 اکتوبر , 2026
Khyber Pakhtunkhwa is in the grip of terrorism, yet the Chief Minister is perched atop a container Uzma Bukhari.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا دہشت گردی کی زد میں، وزیراعلیٰ کنٹینر پر چڑھا ہوا ہے: عظمیٰ بخاری

5 اکتوبر , 2026
Saudi Arabia has halted the $2.5 billion World Cup stadium project in NEOM.
تازہ ترین

سعودی عرب نے نیوم میں 2.5 ارب ڈالر کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم منصوبہ روک دیا

5 اکتوبر , 2026
Kuwait has revoked the citizenship of 415 individuals.
تازہ ترین

کویت نے 415 افراد کی شہریت منسوخ کردی

5 اکتوبر , 2026
Mir Raza case Justice Umar Sial, head of the judicial commission, has arrived at the scene of the incident.
تازہ ترین

میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال جائے وقوعہ پہنچ گئے

5 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Cristiano Ronaldo hints at retirement; current season could be his last.

کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ، رواں سیزن آخری ہو سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں

NASA's new plan to explore the depths of the universe.

کائنات کی گہرائیوں تک جانے کے لئے ناسا کا نیامنصوبہ

5 اکتوبر , 2026
The Secretary-General will arrive in Pakistan tomorrow.

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے

5 اکتوبر , 2026
Khyber Pakhtunkhwa is in the grip of terrorism, yet the Chief Minister is perched atop a container Uzma Bukhari.

خیبر پختونخوا دہشت گردی کی زد میں، وزیراعلیٰ کنٹینر پر چڑھا ہوا ہے: عظمیٰ بخاری

5 اکتوبر , 2026
Saudi Arabia has halted the $2.5 billion World Cup stadium project in NEOM.

سعودی عرب نے نیوم میں 2.5 ارب ڈالر کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم منصوبہ روک دیا

5 اکتوبر , 2026
Kuwait has revoked the citizenship of 415 individuals.

کویت نے 415 افراد کی شہریت منسوخ کردی

5 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔