جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

گونر کا خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کے معاوضوں میں اضافے کا اعلان

1 گھنٹہ پہلے
A A
Governor announces increase in compensation for martyrs of the Khyber Pakhtunkhwa Police
Share on Facebookwhatsapp

پشاور(پاک ترک نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی پولیس کے شہداء کے لواحقین کے لیے مالی امدادی پیکیج میں اضافے کا اعلان کر دیا، دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں اور مستقل معذوری کا شکار ہونے والوں کے لیے بھی امدادی رقوم بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کے اعلان کے مطابق گریڈ بیس اور اس سے زائد کے شہداء کا معاوضہ دو کروڑ دس لاکھ روپے سے بڑھا کر ساڑھے تین کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ اٹھارہ اور انیس کے شہداء کا معاوضہ دو کروڑ دس لاکھ سے بڑھا کر تین کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے شہداء کا معاوضہ ایک کروڑ دس لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کر دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہداء کے لواحقین کو اب ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کے بجائے ڈھائی کروڑ روپے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اعلان کے مطابق گریڈ بیس اور اس سے زائد کے پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ دینے کے بجائے سات کروڑ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کا امدادی پیکیج ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر پندرہ لاکھ روپے کر دیا گیا، جبکہ مستقل معذوری کی صورت میں پچاس لاکھ روپے دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔

موضوعات : Governor kpkincrease compensationKhyber Pakhtunkhwa Police
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Adrian Hamilton-Manns nominated as new head of PIA

پی آئی اے کے نئے سربراہ کے لیے ایڈریان ہیملٹن مینز نامزد

یہ بھی پڑھیں

Terrorist network exposed in Balochistan; multiple arrests made, including two female suicide bombers.

بلوچستان میں دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب، دو خواتین خودکش بمباروں سمیت متعدد گرفتاریاں

16 اکتوبر , 2026
Pakistan stands shoulder to shoulder with Saudi Arabia to safeguard its sovereignty and security, says the Prime Minister.

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے،وزیراعظم

16 اکتوبر , 2026
Adrian Hamilton-Manns nominated as new head of PIA

پی آئی اے کے نئے سربراہ کے لیے ایڈریان ہیملٹن مینز نامزد

16 اکتوبر , 2026
Governor announces increase in compensation for martyrs of the Khyber Pakhtunkhwa Police

گونر کا خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کے معاوضوں میں اضافے کا اعلان

16 اکتوبر , 2026
No one's life is safe in Khyber Pakhtunkhwa, what did the 13-year PTI government do Shazia Marri

خیبرپختونخوا میں کسی کی جان محفوظ نہیں، 13 سالہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا کیا؟ شازیہ مری

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔