لاہور (پاک ترک نیوز )ڈرگ کے استعمال پر پاکستان کے کرکٹر محمد نواز پر پابندی کی تلوارٹکنے لگی۔ آل راؤنڈر محمد نواز کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران لیا گیا محمد نواز کا ریکریئشنل ڈرگ ٹیسٹ مثبت آگیا، کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا،آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد پی سی بی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ٹیسٹ میں محمد نواز پر ریکریئیشنل ڈرگ استعمال کرنا ثابت ہوا، دوسری جانب ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد نواز کے حوالے سے کاروائی کا آغاز آئی سی سی نے کیا اور آئی سی سی ہی اس کو مکمل کرے گا، کروائی سے متعلق محمد نواز آئی سی سی کو جواب جمع کرائیں گے












