لاہور (پاک ترک نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے اعلیٰ سطحی رابطہ کمیٹی قائم کر دی،نواز شریف کی ہدایت پر گلگت بلتستان کی حلقہ جاتی صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ،وفاقی وزیر امیر مقام رابطہ کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے ،رابطہ کمیٹی میں رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، برجیس طاہر اور کیپٹن (ر) صفدر شامل ہیں ،کمیٹی گلگت بلتستان کے ہر انتخابی حلقے کی تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی،امیدواروں کے نام اور انتخابی حکمت عملی سے متعلق سفارشات بھی رپورٹ کا حصہ ہوں گی،رابطہ کمیٹی کو رپورٹ جمعرات تک پارلیمانی بورڈ کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ابتدائی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا












