اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے مفت بر یوٹیوبرز پاکستان تحریک انصاف کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ تمام لوگ باہر محفوظ بیٹھ کر نوٹ چھاپ رہے ہیں، جبکہ پاکستان میں موجود پی ٹی آئی کو ان کی پوسٹوں اور مواد کے منفی اثرات کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ آپ جس پارٹی یا رہنما کی حمایت کا دم بھرتے ہوں، اسی کی آزمائش اور مشکلات کا سودا کر کے ڈالرز کما رہے ہوں۔”
یہ بھی پڑھیں: سمندروں کا نیا بادشاہ کون؟ چین کاامریکا کو بڑا جھٹکا
وزیر دفاع نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تب بھی ان یوٹیوبرز کی عید تھی، اور آج جب پی ٹی آئی حکومت میں نہیں ہے تب بھی ان کی جیبیں بدستور گرم ہو رہی ہیں۔







