پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ میں ایس-400 دفاعی نظام پر کام جاری،جد پیش رفت سامنے لانے کا اعلان

2 مہینے پہلے
A A
Work on the S-400 defense system continues in Turkey; announcement made regarding the unveiling of new developments.
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ کی وزارتِ قومی دفاع نے کہا ہے کہ ایس-400 طویل فاصلے کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام پر مختلف سطحوں پر کام جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے کوئی بھی اہم پیش رفت ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزارت دفاع کے ترجمان زکی آکتُرک نے انقرہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایس-400 دفاعی نظام سے متعلق منصوبے پر متعدد پہلوؤں سے پیش رفت جاری ہے، تاہم فی الحال مزید تفصیلات یا ٹائم لائن فراہم نہیں کی جا سکتی۔ جب بھی اس منصوبے میں کوئی ٹھوس پیش رفت ہوگی تو اسے عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ترک مسلح افواج دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون، تربیتی اور مشاورتی سرگرمیوں اور کثیرالملکی مشنز میں شرکت کے ذریعے علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

زکی آکتُرک نے لبنان اور فلسطین میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں دیرپا امن کے قیام میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات مکمل کریں تو اس سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن، خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ شام کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے اور شامی مسلح افواج کی تنظیمِ نو میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی سلسلے میں 13 جولائی کو ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل قادر یلدز نے جنگی بحری جہازوں کے ہمراہ شام کے شہر لاذقیہ کا دورہ کیا، جہاں شامی بحریہ کے حکام سے ملاقاتیں کی گئیں اور فوجی بندرگاہ کا معائنہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خلائی اسٹیشن سے ہمالیہ کے بہتے گلیشیئرز کی حیرت انگیز تصویر

وزارت دفاع کے مطابق 18 برس بعد پہلی بار ترک بحری جہاز لاذقیہ بندرگاہ پہنچے، جبکہ دونوں ممالک نے بحری تعاون اور شامی بحریہ کی استعداد بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ترکیہ اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطح کے حالیہ دوروں کے بعد دفاعی تعاون میں نمایاں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جون میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مشترکہ فضائی مشقوں سے باہمی آپریشنل صلاحیت، ہم آہنگی اور عسکری تجربات کے تبادلے میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ترک وزیر دفاع یشار گولر اور ان کے مصری ہم منصب نے دفاعی تعاون سے متعلق ایک لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات : #defencesystem#s400
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
برطانیہ میں تشدد، دھمکی اور خوف پھیلانے کی اجازت نہیں،برطانوی ہوم آفس

برطانیہ میں تشدد، دھمکی اور خوف پھیلانے کی اجازت نہیں،برطانوی ہوم آفس

یہ بھی پڑھیں

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

14 ستمبر , 2026
مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

14 ستمبر , 2026
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔