اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی اور بعد ازاں واپس اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ بہت بڑی بدقسمتی ہے۔
گوہر علی خان نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل واضح تھا اور بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنا اور وہاں رکھنا عدالتی فیصلے کے تحت لازم تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی اور اسپتال منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی ابہام تھا تو اس پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جاسکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی شفا اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل
گوہر علی خان نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے، تاہم سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکالا جانا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ صورتحال افسوسناک ہے اور سیاسی معاملات کو مزید پیچیدہ بنانے کے بجائے مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔












