اتوار , 25 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

10 مہینے پہلے
A A
عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

سڈنی: (پاک ترک نیوز)پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران 39 سالہ عثمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔اس موقع پر عثمان خواجہ کے والدین، اہلیہ اور دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں۔

عثمان خواجہ نے بتایا کہ سڈنی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ان کے 15 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میچ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ اسی شہر میں پلے بڑھے اور کرکٹ دیکھتے ہوئے جوان ہوئے۔
عثمان خواجہ نے بتایا کہ اس فیصلے سے وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کر چکے ہیں۔ تاہم وہ بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئنزلینڈ کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ اب تک 87 ٹیسٹ میچز میں 6206 رنز بنا چکے ہیں اور ان کے نام 16 سنچریاں ہیں۔
سڈنی ٹیسٹ میں وہ آسٹریلیا کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں مائیکل ہسی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے پہلے مسلم ٹیسٹ کرکٹر بھی ہیں اور نسلی امتیاز کے خلاف آواز اٹھانے میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ انہیں کبھی یقین نہیں تھا کہ وہ آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے، مگر آج وہ فخر کے ساتھ اپنے سفر کا اختتام کر رہے ہیں۔ خواجہ کا کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، کئی بار ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود انہوں نے شاندار کم بیک کیا اور خود کو ایک قابلِ احترام اور مستقل مزاج کھلاڑی کے طور پر منوایا۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایک عاجز، محنتی اور ناظرین کو محظوظ کرنے والے کرکٹر کے طور پر یاد رکھا جائے۔

موضوعات : cricketsportsUsman Khawaja
ShareSend

متعلقہ خبریں

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر
تازہ ترین

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

24 اکتوبر , 2026
سہ ملکی سیریز ،سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیدی
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز ،سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیدی

22 اکتوبر , 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

21 اکتوبر , 2026
سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

20 اکتوبر , 2026
پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف
تازہ ترین

پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف

20 اکتوبر , 2026
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد
تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

19 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری، چھ ہلاک، حکومت پر شدید دبائو

ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری، چھ ہلاک، حکومت پر شدید دبائو

یہ بھی پڑھیں

یمن میں سعودی فورسز کے فضائی حملے،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

یمن میں سعودی فورسز کے فضائی حملے،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

24 اکتوبر , 2026
لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت ہو گئی

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت ہو گئی

24 اکتوبر , 2026
ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

24 اکتوبر , 2026
غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا

غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا

24 اکتوبر , 2026
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

24 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In