واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا نے چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک، میموری چپ ساز کمپنی سی ایکس ایم ٹی اور سو سے زائد دیگر اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی چینی کمپنیوں پر پابندیاں ،قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بیجنگ کے ساتھ کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنا چاہتی ہے۔ امریکی حکام پہلے ہی ڈیپ سیک پر چینی فوجی اور انٹیلی جنس سرگرمیوں کی معاونت کے الزامات عائد کر چکے ہیں، جبکہ سی ایکس ایم ٹی کو بھی چین کی فوج سے وابستہ کمپنی قرار دیا جا چکا ہے۔












