پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کا پاکستان اور سعودی عرب کو جدید فضائی میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ

11 مہینے پہلے
A A
امریکا کا پاکستان اور سعودی عرب کو جدید فضائی میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا کی معروف دفاعی کمپنی ریتھیون (Raytheon) نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان اورسعودی عرب کو جدید درمیانی فاصلے کے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے اے ایم ریم (AMRAAM) میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد پاکستان کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جو یہ جدید میزائل خریدیں گے۔
امریکی وزارتِ دفاع کے مطابق ریتھیون کے موجودہ معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت سی 8 (C-8) اور ڈی 3 (D-3) ماڈلز کے نئے اے ایم ریم میزائل تیار کیے جائیں گے۔ اس ترمیم کے بعد معاہدے کی کل مالیت 2.47 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
یہ میزائل امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن (Tucson) میں تیار کیے جائیں گے اور منصوبہ 30 مئی 2030 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس معاہدے میں پاکستان سمیت برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، اٹلی، ترکیہ، اسرائیل، جاپان، فن لینڈ، جنوبی کوریا، اسپین، قطر، عمان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
یہ میزائل پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیاروں پر نصب کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ فروری 2019 میں پاکستان کے آپریشن “Swift Retort” کے دوران انہی میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے گئے تھے۔
امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کا عکاس سمجھا جا رہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، خصوصاً انسدادِ دہشتگردی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے۔

موضوعات : americaDEFENCEdefencesystempaksitansaudiarabia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

7 ستمبر , 2026
Defense and Martyrs' Day, prayer ceremonies at the shrines of martyrs who received the Nishan-e-Haider
تازہ ترین

یومِ دفاع و شہداء، نشانِ حیدر پانے والے شہداء کے مزارات پر دعائیہ تقریبات

6 ستمبر , 2026
Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
Youth assaulted in Karachi's Defence; prime suspect Ibrahim arrested.
تازہ ترین

کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، مرکزی ملزم ابراہیم گرفتار

5 ستمبر , 2026
US and China's preparations for space warfare
تازہ ترین

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
The Strait of Hormuz will not open without Iran's consent Ebrahim Azizi.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی،ابراہیم عزیزی

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ویمنز ورلڈ کپ :پاکستان کی تباہ کن با ئولنگ ، آسٹریلیا کی 7وکٹیں گر گئیں

ویمنز ورلڈ کپ :پاکستان کی تباہ کن با ئولنگ ، آسٹریلیا کی 7وکٹیں گر گئیں

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026
امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

7 ستمبر , 2026
ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

7 ستمبر , 2026
ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

7 ستمبر , 2026
کویت میں شہریت سے محروم بعض افراد کو 10 سال تک اقامہ دینے کا فیصلہ

کویت میں شہریت سے محروم بعض افراد کو 10 سال تک اقامہ دینے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔