بدھ , 22 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

ترکیہ؛ سالِ نو پر غزہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے

7 مہینے پہلے
A A
Turkey Millions of citizens took to the streets to express solidarity with Gaza on New Year's Eve
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ (پاک ترک نیوز) نئے سال کے پہلے دن ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے مطالبے کے لیے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
فجر سے قبل استنبول کی بڑی مساجد، جن میں آیاصوفیہ گرینڈ مسجد، سلطان احمد، فاتح، سلیمانیہ اور امینونو نئی مسجد پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔مسجدوں کے صحنوں میں لوگوں نے ترک اور فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ میں جاری جنگ کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
یہ مارچ صبح سویرے نمازِ فجر کے بعد کیا گیا جس میں مرد، خواتین، نوجوان، سرکاری عہدیدار اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندے شریک تھے۔لوگ نئے سال کے پہلے ہی دن فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرنا چاہتے تھے۔
اس احتجاج میں فٹبال کلبز نے بھی اپنے مداحوں سے شرکت کی اپیل کی تھی جب کہ فلسطین کا مسئلہ ترکیہ میں حکمران جماعت اے کے پارٹی سے لے کر بڑی اپوزیشن جماعتوں تک تمام سیاسی حلقوں میں حمایت رکھتا ہے۔
شدید سرد موسم کے باوجود عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے خاص طور پر سلطان احمد اسکوائر کے اطراف جہاں شرکا کو گرم مشروبات بھی فراہم کیے گئے۔
نماز کے بعد مظاہرین نے گالاتا برج کی جانب مارچ کیا اس موقع پر وزرا، اعلیٰ سرکاری افسران اور ریاستی شخصیات بھی موجود تھیں۔ مرکزی پروگرام صبح 8:30 بجے مقامی وقت شروع ہوا۔
یہ احتجاج “ہم خاموش نہیں رہتے، ہم فلسطین کو نہیں بھولتے” کے عنوان سے منعقد ہوا، جس کا اہتمام ہیومینیٹیرین الائنس اور نیشنل ول پلیٹ فارم نے کیا۔ اس میں 400 سے زائد سول سوسائٹی تنظیموں نے شرکت کی۔
گالاتا برج پر فلسطینیوں کے لیے دعائیں کی گئیں اور روٹس کے نام سے ایک آرٹ انسٹالیشن بھی پیش کی گئی جس کا مقصد منتظمین کے بقول غزہ میں ثقافت اور فنونِ لطیفہ کو نشانہ بنائے جانے کی طرف توجہ دلانا تھا۔
اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ فنکاروں اور موسیقاروں نے بھی پرفارمنس پیش کی۔احتجاج کے دوران فلسطینی جدوجہد کی علامت، معروف کردار حنظلہ کا ایک بڑا بینر بھی آویزاں کیا گیا، جو اس مظاہرے کی نمایاں علامت بن کر سامنے آیا۔
یہ مارچ نہ صرف ترکیہ بلکہ دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں جاری عوامی حمایت کا ایک مضبوط اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات : ankaragazaistanbulpalstineturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

Earthquake tremors in Turkey
تازہ ترین

ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے

18 جولائی , 2026
ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پرتنقید ،ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو سے ناراض
اہم ترین 2

ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پرتنقید ،ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو سے ناراض

17 جولائی , 2026
Turkey awards Field Marshal Asim Munir with Distinguished Service Medal
تازہ ترین

ترکیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لئے امتیازی خدمات کا تمغہ

15 جولائی , 2026
Became a founding member of Turkiye DSR Bank
تازہ ترین

ترکیہ ڈی ایس آر بنک کا بانی رکن بنے کا

15 جولائی , 2026
Istanbul court orders issuance of international arrest warrant for Netanyahu.
تازہ ترین

نیتن یاہو کے عالمی گرفتاری وارنٹ جاری کئے جائیں۔استنبول کی عدالت کا حکم

15 جولائی , 2026
24 Afghans arrested in Turkey
تازہ ترین

ترکیہ میں 24 افغان باشندوں کی گرفتاری

9 جولائی , 2026
اگلی خبر
2025 میں ترکیہ کی دفاعی صنعت کی تاریخ ساز کامیابیاں

2025 میں ترکیہ کی دفاعی صنعت کی تاریخ ساز کامیابیاں

یہ بھی پڑھیں

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 جولائی , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 جولائی , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 جولائی , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 جولائی , 2026
ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English