بدھ , 2 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ کی رکوائی جنگ پھر چھڑ گئی، تھائی لینڈ کے کمبوڈیا پر فضائی حملے

9 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ کی رکوائی جنگ پھر چھڑ گئی، تھائی لینڈ کے کمبوڈیا پر فضائی حملے
Share on Facebookwhatsapp

بنکاک، نوم پنہ(پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ پھر چھڑ گئی ہے، تھائی لینڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کمبوڈیا کے سرحدی علاقے میں فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
تھائی لینڈ کی فوج نے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی صوبے اوبن راتچاتھانی کے 2 علاقوں میں تازہ جھڑپوں کے دوران کم از کم ایک تھائی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔
بیان کے مطابق تھائی لینڈ کی جانب سے اب کئی علاقوں میں فوجی اہداف پر حملوں کے لیے طیاروں کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔
کمبوڈیا کی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ تھائی فوج نے علی الصبح اس کی فورسز پر 2 مقامات پر حملے کیے، جبکہ پچھلے کئی دنوں سے اشتعال انگیزی جاری تھی۔
کمبوڈیا کی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا کہ کمبوڈین فوج نے جوابی کارروائی نہیں کی۔
تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈین افواج نے تھائی شہری آبادی والے علاقوں کی جانب BM-21 راکٹ داغے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع اس سال جولائی میں 5 روزہ جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا تھا، جس کے بعد ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی طے پائی تھی، اسی سال اکتوبر میں کوالالمپور میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک وسیع تر امن معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔
جولائی کی جھڑپوں میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور تقریباً 3 لاکھ افراد عارضی طور پر نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے، جب کہ دونوں جانب سے راکٹ اور بھاری توپیں استعمال کی گئیں۔
کمبوڈیا کے طاقتور سابق رہنما اور موجودہ وزیرِاعظم ہُن مانیت کے والد ہُن سین نے تھائی فوج کو جارح قرار دیا، جو ردِ عمل بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کمبوڈین فورسز کو صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کرتے ہوئے فیس بک پر لکھا کہ جوابی کارروائی کی سرخ لکیر پہلے ہی طے کی جاچکی ہے، میں تمام کمانڈروں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کو اس بارے میں مکمل آگاہی دیں۔
تھائی فوج کے مطابق سرحدی اضلاع کے 4 علاقوں سے 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، جن میں سے 35 ہزار سے زائد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر طویل زمینی سرحد کے کئی غیر منقسم حصوں پر ایک صدی سے زیادہ عرصے سے جھگڑا جاری ہے، جسے پہلی بار 1907 میں اس وقت نقشہ بند کیا گیا تھا جب فرانس کمبوڈیا پر نوآبادیاتی حکمرانی کر رہا تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ یہ جنگ بھی رکوانے کا دعویٰ کرتے آئے ہیں۔

موضوعات : attackcombodiadonaldtrumpthailandtrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

تھائی لینڈ کا 15ستمبر سے 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کا ویزا فری قیام آدھا کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

تھائی لینڈ کا 15ستمبر سے 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کا ویزا فری قیام آدھا کرنے کا فیصلہ

2 ستمبر , 2026
Women's T20 Asia Cup Pakistan defeated Thailand by 35 runs.
تازہ ترین

ویمن ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی

2 ستمبر , 2026
Trump's threat to give a harsh response to Iran
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت جواب دینے کی دھمکی

1 ستمبر , 2026
Donald Trump shared an AI-generated video of an attack on Iran.
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اے آئی ویڈیو شیئر کر دی

31 اگست , 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی مالی رسائی روکنے کے لیے بڑا اقدام
اہم ترین 2

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی مالی رسائی روکنے کے لیے بڑا اقدام

29 اگست , 2026
میرا خیال ہے مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، ہلاک نہیں ہوئے،ٹرمپ
تازہ ترین

میرا خیال ہے مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، ہلاک نہیں ہوئے،ٹرمپ

26 اگست , 2026
اگلی خبر
خطے میں علاقائی تعاون کے تناظر میں اقتصادی، ڈیجیٹل، عوامی رابطے کی اہمیت بڑھ چکی ہے، وزیراعظم

خطے میں علاقائی تعاون کے تناظر میں اقتصادی، ڈیجیٹل، عوامی رابطے کی اہمیت بڑھ چکی ہے، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

غنی کیمیکل انڈسٹریز کا جندران فیلڈ گیس پروسیسنگ منصوبے کے لیے معاہدہ

غنی کیمیکل انڈسٹریز کا جندران فیلڈ گیس پروسیسنگ منصوبے کے لیے معاہدہ

2 ستمبر , 2026
77 میگاواٹ کے چھوٹے ایٹمی ری ایکٹر میں منفرد حفاظتی نظام، بورون آکسائیڈ کے خصوصی ذرات تیار

77 میگاواٹ کے چھوٹے ایٹمی ری ایکٹر میں منفرد حفاظتی نظام، بورون آکسائیڈ کے خصوصی ذرات تیار

2 ستمبر , 2026
تھائی لینڈ کا 15ستمبر سے 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کا ویزا فری قیام آدھا کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ کا 15ستمبر سے 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کا ویزا فری قیام آدھا کرنے کا فیصلہ

2 ستمبر , 2026
جب صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر

جب صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر

2 ستمبر , 2026
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔