منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر پاکستان، بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا تذکرہ

1 سال پہلے
A A
ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر پاکستان، بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا تذکرہ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی کے مہینے میں ہونے والی مختصر جنگ رکوائی تب تک سات جیٹ مار گرائے جا چکے تھے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک متعدد جنگیں رکوائی ہیں جن میں سے انڈیا اور پاکستان کی مابین ہونے والی جنگ سب سے بڑی جنگ ہو سکتی تھی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی جنگ ایک الگ ہی سطح پر تھی جو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی، انہوں نے پہلے ہی سات جیٹ طیارے مار گرائے تھے، وہ جنگ بہت زوروں پر تھی۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس ملک نے کتنے جہاز مار گرائے تھے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ انھوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے انھیں تجارت کی پیشکش کی، میں نے کہا، آپ لوگ تجارت کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ لڑتے رہے تو ہم آپ کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے نا کچھ اور کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا آپ کے پاس اسے حل کرنے کے لیے 24 گھنٹے ہیں، اس پر بھارت اور پاکستان جنگ روکنے پر آمادہ ہو گئے۔
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ جنگیں رکوانے کے لیے انہیں تجارت اور جو کچھ بھی استعمال کرنا پڑا، انہوں نے کیا، ہم نے ایسی بہت سی جنگیں روکیں جن کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ یہ روکی نہیں کی جا سکتیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ فضائی جھڑپوں کے دوران تین انڈین رفال طیاروں سمیت انڈیا کے پانچ طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے تقریباً تین ماہ بعد روان ماہ انڈین فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے مضحکہ خیزی اڑاتے ہوئے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پانچ لڑاکا طیارے اور ایک بڑا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جسے بھارتی میڈیا نے بھی قبول نہ کیا۔
ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کروانے کی کوشش میں مصروف ہیں، وہ اکثر اپنے دوسرے صدارتی دور کے دوران امن مذاکرات میں کامیابیوں کا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔
18 اگست کو وائٹ ہاوس میں بات چیت کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں چھ جنگیں ختم کروا چکا ہوں اور یہ سب معاہدے میں نے جنگ بندی کا لفظ استعمال کیے بغیر کروائے۔اگلے ہی دن یہ تعداد سات جنگوں پر پہنچ چکی تھی۔
ٹرمپ انتظامیہ، جو ان کی جانب سے ختم کروائی جانے والی جنگوں کی فہرست پیش کر چکی ہے، اس کے مطابق پیس میکر ان چیف (یعنی امن قائم کرنے والے صدر) کو امن کا نوبل انعام اب تک مل جانا چاہئے تھا۔
ان میں سے چند جنگیں صرف دنوں پر محیط تھیں اگرچہ ان کی وجہ بننے والے تنازعات بہت پرانے تھے اور یہ بھی واضح نہیں کہ یہ امن معاہدے کتنے پائیدار ثابت ہوں گے، تاہم ٹرمپ نے متعدد بار جنگ بندی کے لفظ کا استعمال کیا ہے۔

موضوعات : donaldtrumpfightejetindiapaksitantrumpwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.
تازہ ترین

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
The price of the US F-35 fighter jet has reached $120 million.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

5 ستمبر , 2026
The world's 5 fastest fighter jets Which one leads in speed
تازہ ترین

دنیا کے 5 تیز ترین جنگی طیارے، رفتار میں کون سب سے آگے؟

5 ستمبر , 2026
US and China's preparations for space warfare
تازہ ترین

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
Made the right decision to attack Iran; took action to prevent nuclear weapons Trump
تازہ ترین

ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے کارروائی کی: ٹرمپ

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایشیا کپ مقابلوں میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا پلڑا بھاری

ایشیا کپ مقابلوں میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا پلڑا بھاری

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔