واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحری جہازوں پر عائد 20 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا مشرق وسطیٰ کی قیادت سے کامیاب مذاکرات کے بعد 20 فیصد فیس کا فیصلہ واپس لے لیا۔
امریکی صدر نے کہا بیس فیصد فیس کے بجائے اب خلیجی ممالک امریکہ میں بڑے پیمانے پر تجارت اور سرمایہ کاری کریں گے،آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ باقی تمام ممالک کی بحری ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھلی ہے۔
امریکی صدرنے کہا ایرانی بندرگاہوں پر آنے جانے والے اور ایرانی سامان لے جانے والے تمام جہازوں کی مکمل ناکہ بندی کی جائے گی،خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری سے امریکہ میں کارخانوں کا جال بچھ جائے گا اور لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکہ ایک بار پھر جیت رہا ہے، ایران کی جھوٹی اور پرتشدد قیادت اسے مکمل تباہی کی طرف لے جا رہی ہے،ایران کے مظاہرین کو قتل کرنے کے دن اب گزر چکے، ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔












