تہران (پاک ترک نیوز )امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی جزیرہ کیش پر بمباری کی ہے جبکہ ایران کے قشم جزیرے میں دھماکے سُنے گئے ۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جزیرہ کیش کے پاور اسٹیشن کو بھی نشانہ بنا دیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے کیش بندرگاہ میں لنگر انداز کشتیوں کو نشانہ بنایا ۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صوبے خوزستان میں بھی دھماکا سُنا گیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں ۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔












