ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹریڈ ڈیل مکمل، ہو سکتا ہے پاکستان ایک دن بھارت کو تیل فروخت کرے: ڈونلڈ ٹرمپ

10 مہینے پہلے
A A
ٹریڈ ڈیل مکمل، ہو سکتا ہے پاکستان ایک دن بھارت کو تیل فروخت کرے: ڈونلڈ ٹرمپ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل مکمل ہو گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ڈیل کے تحت امریکا اور پاکستان ملکر اپنے اپنے تیل کے ذخائر کو تلاش کریں گے، دونوں حکومتیں ملکر اس آئل کمپنی کا طے کریں گی جو تیل تلاش کرے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے ایک دن پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے۔
امریکی صدر نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ مناسب وقت پر دنیا کے سامنے آجائے گی، وائٹ ہاؤس میں ٹریڈ ڈیلز پر کام کرنے میں مصروف ہیں، ہماری جاپان کے ساتھ ڈیل مکمل ہوگئی ہے، یورپی یونین کے ساتھ ہم نے اچھی ڈیل کی، بہت سے ممالک سے بات کی سب امریکا کو خوش کرنا چاہتے ہیں، معاہدوں سے امریکا کا خسارہ بڑی حد تک کم ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم اگست سے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، بھارت نے ٹیرف ادا نہ کیا توبھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا، امریکا بھارت سے اس سے قبل 14.26 فیصد ٹیرف وصول کررہا تھا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے دوست ہونے کے باوجود ہم سے کم کاروبار کیا، بھارت دنیا میں سب زیادہ ٹیرف وصول کرتا ہے مگر ہمیں کم دیتا تھا، ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ فوجی سازوسامان کے بڑے سودے روس سے کئے، بھارت چین کے ساتھ ساتھ روس توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ادا کرے گا جو یکم اگست سے لاگو ہوگا، بھارت کی تجارتی رکاوٹیں بھی سخت ترین اور ناپسندیدہ ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے اپریل میں بھارتی مصنوعات پر 26 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد جولائی تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کار ساز کمپنی ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے بھی رکوادیا تھا۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے ایپل کو بھی خبردار کیا تھا کہ اگر کمپنی نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہیں کئے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکی سرزمین میں تیار کیے جائیں گے، بھارت یا کسی اور جگہ نہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایپل کو امریکا میں کم از کم 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

موضوعات : donaldtrumpptnurdu
ShareSend

متعلقہ خبریں

Talks with Iran are going well, says Donald Trump
اہم ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

4 جون , 2026
ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کنسرٹ اچانک منسوخ کردیا
تازہ ترین

ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کنسرٹ اچانک منسوخ کردیا

31 مئی , 2026
Iran-US ceasefire agreement; Trump postpones special cabinet meeting at Camp David
اہم ترین

ایران امریکا جنگ بندی معاہدہ؛ ٹرمپ کا کیمپ ڈیوڈ میں خصوصی کابینہ اجلاس مؤخر

27 مئی , 2026
Ishaq Dar appreciates President Trump's leadership and commitment to negotiations and diplomacy
تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی قیادت اور مذاکرات و سفارتکاری سے وابستگی کو سراہتے ہیں،اسحاق ڈار

24 مئی , 2026
The conflict with Iran will end very soon, Donald Trump
تازہ ترین

ایران سے تنازع بہت جلد ختم ہو جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

22 مئی , 2026
US President Donald Trump hints at ending Iran war soon
تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا عندیہ

20 مئی , 2026
اگلی خبر
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں اضافے کا سلسلہ جاری

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں اضافے کا سلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیں

24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz's farmer-friendly vision, model agriculture mall functional in 4 districts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسان دوست ویژن،4اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال فنکشنل

6 جون , 2026
Hearing on presidential reference in Azad Kashmir Supreme Court

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت

6 جون , 2026
China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔