جمعرات , 11 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب میں سیلاب سے صورتحال بگڑ رہی ہے، بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

9 مہینے پہلے
A A
پنجاب میں سیلاب سے صورتحال بگڑ رہی ہے، بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں، عظمیٰ بخاری
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے اور نہ ہی لوگوں کی پریشانیاں ختم ہو رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ سے رحم کی دعا ہے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔ پانی پر کوئی اختیار نہیں ہے، بس آخری وقت پر بتا دیا جاتا ہے پانی آگیا ہے، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو بارش و پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اتنی بڑی آفت میں بہترین کام کیا جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، دریاؤں کے راستے میں کچھ ریکارڈ اور کچھ بغیر ریکارڈ کالونیاں قائم کی گئیں۔ مریم نواز بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے جا رہی ہیں، ان جیسی آفات سے متعلق شارٹ، میڈیم اور لانگ پلاننگ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 4335 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ آبادی 42 لاکھ ہے، 21 لاکھ سے زائد افراد اور ساڑھے 15 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، سیلاب سے بدقسمتی سے 60 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ تقریباً 18 لاکھ 581 ایکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے جس کے سبب دالیں اور سبزیاں مہنگی ہوئی ہیں، ایک ہزار 543 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ جلالپور میں وزیر اعلیٰ نے ریسکیو آپریشن کروائے، ریلیف کیمپس متاثرین کے لیے لگائے گئے ہیں، سیلاب انجوائے کرنے کی چیز نہیں، یہ بہت بڑی مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا موسم ہے اور اس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، ڈینگی سرویلنس موجود ہے جہاں پانی اتر گیا ہے وہاں کام شروع ہے، جن علاقوں میں ڈینگی مچھر کی شکایات ہیں وہاں اسپرے کروائے جا رہے ہیں۔
عظمی بخاری نے بتایا کہ صاف پانی اتھارٹی نے دو لاکھ 3ہزار800 لیٹر صاف پانی مہیا کیا ہے، چار روز میں پانچ لاکھ لیٹر پانی متاثرین سیلاب کو مہیا کیا گیا ہے، ایک لاکھ 60 ہزار صاف پانی کی بوتلیں دی گئیں۔
عوام سے اپیل کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے ساتھ لوگ تعاون کریں اور جہاں پانی کم ہونا شروع ہوا تو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ جائیں، سرکاری ملازمین سروے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پیکیج کے تمام خدوخال خود بنا رہی ہیں، لوگ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے لیے ایک نجات دھندہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب ریفارمز کرنی پڑے گی کیونکہ بار بار اربوں روپے نہیں لگائے جا سکتے، مودی نے سوچا ہوا تھا کہ پاکستان کا پانی روک لے گا لیکن اللہ پاک کا فیصلہ آیا تو وہ نہیں روک سکا۔
سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گجرات کو اربوں روپے فنڈز ملے لیکن وہاں سیوریج کا نظام ہی نہیں ہے، وہاں سے ڈپٹی وزیر اعظم بنے، وزیر اعلیٰ بنے، اسپیکر بنے اور بار بار کہتے تھے ہمارا گجرات ہے، یہ اربوں روپے کے فنڈز کہاں گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک صاحب باہر بیٹھ کر ٹویٹ کرتے ہیں، سیلاب اور ریلیف پر بات کرنے کے بجائے اڈیالہ یہ ہوگیا اور وہ ہوگیا، کسی پر جوتا اچھالا جاتا تھا تو یہ خوش ہوتے تھے، مکافات عمل بڑی خوفناک چیز ہوتی ہے، علیمہ خان کے ساتھ جو واقعہ ہوا ہے وہ افسوسناک ہے اور میں اس کی مذمت کرتی ہوں، اب تک ایف آئی آر کی کوئی درخواست سامنے نہیں آئی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیسے لاہور پراجیکٹ چل رہا تھا اس طرح پنجاب پراجیکٹ کا اعلان کر دیا گیا تھا، جو کام کوئی حکومت نہیں کر سکتی وہ ن لیگ کرتی ہے، ایئر ایمبولینس کون لے کر آیا؟ گجرات کے لیے سیوریج کا سسٹم بھی مریم نواز بنائے گی۔ گجرات کے سیوریج سسٹم کے لیے 16 ارب روپے کا تخمینہ آیا ہے۔

موضوعات : floodpunjabuzmabukhari
ShareSend

متعلقہ خبریں

پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ
تازہ ترین

پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

11 جون , 2026
پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو مالیاتی ریلیف دینے پر تیار
پاکستان

پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو مالیاتی ریلیف دینے پر تیار

9 جون , 2026
Intense heat in the plains of Punjab and Sindh
تازہ ترین

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی

9 جون , 2026
Rain in many cities, flash floods in twin cities
پاکستان

کئی شہروں میں بارش، جڑواں شہروں میں جل تھل ایک

4 جون , 2026
Rain and dust storm in many cities of Sindh, Punjab, Khyber Pakhtunkhwa
اہم ترین 3

سندھ،پنجاب،خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

3 جون , 2026
پنجاب کا بجٹ تیار ،جون کےدوسرے ہفتے میں پیش ہونے کا امکان
پاکستان

پنجاب کا بجٹ تیار ،جون کےدوسرے ہفتے میں پیش ہونے کا امکان

31 مئی , 2026
اگلی خبر
پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون پر 9 بڑے معاہدے

پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون پر 9 بڑے معاہدے

یہ بھی پڑھیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

11 جون , 2026
لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

11 جون , 2026
پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

11 جون , 2026
تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

11 جون , 2026
بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

11 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔