جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کا قومی قرض 40.4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز، قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا

1 دن پہلے
A A
US national debt exceeds $40.4 trillion; debt burden increases further.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا کا قومی قرض صرف دو ماہ کے دوران تقریباً 400 ارب ڈالر بڑھ کر 40.4 ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچ گیا ۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امریکی محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکی قومی قرض 19 اگست 2026 کو 40 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا جس کے بعد اس میں مزید تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا۔

امریکی ماہرین کی پیش گوئیوں کے مطابق آئندہ ایک دہائی میں ملک کا قومی قرض مجموعی قومی پیداوارکے تقریباً 120 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ اس صورت میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرض امریکا کی ایک سال کے دوران پیدا ہونے والی تمام اشیا اور خدمات کی مالیت سے بھی بڑھ جائے گا۔

قرض کا بڑھتا ہوا حجم امریکی حکومت کے بجٹ پر بھی بھاری پڑ رہا ہے۔ امریکا سالانہ تقریباً 970 ارب ڈالر صرف قومی قرض پر سود کی ادائیگیوں کے لیے خرچ کرتا ہے جو دفاعی اخراجات سے بھی زیادہ ہے۔ 2020 کے بعد قرض پر سود کی ادائیگیوں کے اخراجات تقریباً تین گنا ہوچکے ہیں، جس سے حکومتی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس کے مطابق اگر حکومتی اخراجات یا ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات نہ کی گئیں تو امریکی قومی قرض آئندہ چھ برس میں 50 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

معاشی ماہرین کے لیے اصل تشویش صرف قرض کی ریکارڈ سطح نہیں بلکہ اس کی رفتار سے بڑھتی ہوئی سود کی ادائیگیاں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال کر دیئے، فیڈرل سروس  ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم

قرض پر زیادہ رقم خرچ ہونے سے دفاع، صحت، سماجی بہبود اور دیگر شعبوں کے لیے دستیاب مالی گنجائش محدود ہوسکتی ہے، جبکہ بلند شرح سود کی صورت میں نئے قرض کا حصول مزید مہنگا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات : debt burden increasesexceeds $40.4 trillionUS national debt
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Approval for Boeing’s new passenger aircraft, the 737 Max 10

بوئنگ کے نئے مسافر طیارے 737 میکس 10 کی منظوری

یہ بھی پڑھیں

China makes major investment in desalination technology

چین کی کھارے پانی کو میٹھا بنانے کی ٹیکنالوجی پر بڑی سرمایہ کاری

23 اکتوبر , 2026
980,000 immigrants deported in 18 months under Trump

ٹرمپ دورِ حکومت میں 18 ماہ کے دوران 9 لاکھ 80 ہزار تارکینِ وطن ملک بدر

23 اکتوبر , 2026
Deputy Prime Minister Ishaq Dar has arrived in Istanbul.

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے

23 اکتوبر , 2026
In Punjab, the 20kg flour bag has been discontinued; only 10kg flour bags will be sold in the market.

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، مارکیٹ میں صرف 10 کلو آٹا بیگ فروخت ہوگا

23 اکتوبر , 2026
Petrol pump owners send letter to Petroleum Minister expressing concerns over daily fluctuations in petroleum product prices

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاؤ پر پیٹرول پمپ اونرز کے تحفظات، وزیر پیٹرولیم کو خط ارسال

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔