اتوار , 18 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کر دیا

1 گھنٹہ پہلے
A A
The Prime Minister inaugurated a Danish School in Islamabad.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ) وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی بچے کا مستقبل اس کے والدین کی مالی حیثیت سے طے نہیں ہونا چاہئے، بلکہ ہر ذہین بچے کو معیاری تعلیم حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے بل پر آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، دانش سکولوں کا مقصد غریب اور مستحق خاندانوں کے بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولنا اور امیر و غریب کے درمیان تعلیمی فرق کم کرنا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پیش کی جانے والی دستاویزی فلمیں اور طلبہ کی کامیابیوں کی کہانیاں دل کو چھونے کے ساتھ حوصلہ اور امید بھی پیدا کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کی مثال دی جس نے بچپن میں اپنے والد کو کھو دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ والد کی وفات کے بعد اس بچی کے خواب بکھر گئے تھے، کیونکہ اس کے خاندان کے پاس تعلیم کے لیے مطلوبہ وسائل نہیں تھے، لیکن مشکلات کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کے قابل ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسے بچوں کی کامیابی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ صلاحیت اور ذہانت کسی مخصوص طبقے کی میراث نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، خواہ ان کا تعلق ملک کے امیر ترین خاندان سے ہو یا ایسے گھرانے سے جس نے زندگی کی مشکلات میں اپنے والدین کو کھو دیا ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں بچے ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے والدین کھیتوں اور کھلیانوں میں شدید گرمی اور سردی کے باوجود محنت کرتے ہیں، لیکن ان کی آمدن سے گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں بچوں کی تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنا ان خاندانوں کے لیے بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسمان پر نمودار ہوئی خلائی جیلی فش ،امریکا میں لوگ خوفزدہ

ان کا کہنا تھا کہ اگر غریب گھرانوں کے ذہین بچے وسائل نہ ہونے کے باعث تعلیم سے محروم رہیں، جب کہ صاحبِ ثروت خاندانوں کے بچے پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں کے علاوہ بیرونِ ملک بھی تعلیم حاصل کرسکیں، تو یہ معاشرتی ناہمواری ہے۔ دانش اسکولوں کا تصور اسی فرق کو کم کرنے اور محروم طبقات کے بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینے کے لیے پیش کیا گیا۔

شہباز شریف نے یاد دلایا کہ پنجاب میں دانش اسکولوں کے قیام کا منصوبہ 2010 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد پاکستان کے دور دراز علاقوں اور غریب خاندانوں کے ذہین بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا تھا، تاکہ وہ بھی اپنی قابلیت، محنت اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے کامیابی حاصل کرسکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 1947 میں پاکستان ہجرت کرکے آنے والے مسلمانوں نے اپنے گھر بار اور اثاثے چھوڑے، لیکن ان کی امید ایک ایسی سرزمین سے وابستہ تھی جہاں انصاف، میرٹ، محنت اور جدوجہد کو اہمیت حاصل ہو۔ آج ہمیں خود احتسابی کرتے ہوئے دیکھنا چاہیے کہ ہم اپنے بزرگوں کے خوابوں کی تکمیل میں کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تعلیم اور ترقی کے مواقع کسی بچے کی دولت یا خاندانی پس منظر سے مشروط نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے دانش اسکولوں کو ایسے بچوں کے لیے امید کی کرن قرار دیا جو مناسب مواقع ملنے پر نہ صرف اپنی زندگیاں بدل سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی اور انسانیت کی خدمت میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ، وفاقی وزرا، سفارت کاروں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات : danishschoolprimemionistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

16 اکتوبر , 2026
پاکستان اور روس کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور روس کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

14 اکتوبر , 2026
A unified national resolve against terrorism is the guarantor of the country's peace and security Prime Minister.
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ قومی عزم ہی ملکی امن و سلامتی کا ضامن ہے،وزیراعظم

14 اکتوبر , 2026
تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں واپس لایا گیا،وزیراعظم
اہم ترین

تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں واپس لایا گیا،وزیراعظم

13 اکتوبر , 2026
وزیراعظم سے ایم کیو ایم کا وفد آج ملاقات کرے گا
پاکستان

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کا وفد آج ملاقات کرے گا

13 اکتوبر , 2026
وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ
اہم ترین

وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ

11 اکتوبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

The Prime Minister inaugurated a Danish School in Islamabad.

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کر دیا

18 اکتوبر , 2026
Space jellyfish appears in the sky, people in America are scared

آسمان پر نمودار ہوئی خلائی جیلی فش ،امریکا میں لوگ خوفزدہ

18 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan sets Sri Lanka a target of 250 runs

سہ ملکی سیریز :پاکستان نے سری لنکا کو 306رنز کا ہدف دیدیا

18 اکتوبر , 2026
1 million artificial satellites around the Earth SpaceX’s astonishing plan

زمین کے گرد 10لاکھ منصوعی سیارے ،اسپیس ایکس کا حیران کن منصوبہ

18 اکتوبر , 2026
Iran has once again offered a 7-day plan to open the Strait of Hormuz.

ایران نے آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش کردی

18 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔