اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کے لیے پاک رینجرز کے 3 ہزار اہلکار مزید 10 روز کے لیے تعینات کرنے کی درخواست کردی گئی۔چیف کمشنر اسلام آباد نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کنٹرول کو خط ارسال کردیا۔خط میں پاک رینجرز کے اہلکار 5 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک اسلام آباد پولیس کو فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔چیف کمشنر آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو پاک رینجرز کی معاونت مزید 10 روز تک جاری رکھی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج
خط میں درخواست کی گئی ہے کہ رینجرز اہلکاروں کو مناسب کمانڈ ڈھانچے کے تحت اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے۔چیف کمشنر اسلام آباد نے یہ مطالبہ آئی جی اسلام آباد کے خط کی روشنی میں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد اسلام آباد میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پولیس کی معاونت کرنا ہے۔








