اتوار , 4 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹی 20ورلڈ کپ : افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ آمنے سامنے ، کولمبو میں بارش کا امکان

8 مہینے پہلے
A A
ٹی 20ورلڈ کپ : افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ آمنے سامنے ، کولمبو میں بارش کا امکان
Share on Facebookwhatsapp

کولمبو : (پاک ترک نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز آج سے سری لنکا اور بھارت میں ہو رہا ہے، تاہم میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ پر بارش کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
پہلے ہی دن تین اہم مقابلے شیڈول ہیں، جن میں سب سے زیادہ توجہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے میچ پر مرکوز ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔
موسمی پیش گوئی کے مطابق میچ کے دوران بارش کا امکان موجود ہے، جس کے باعث مقابلہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گرین شرٹس نے کولمبو میں میچ کی تیاریوں کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن کیے، جن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
تاہم دو روز قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہو چکا ہے، جس نے ٹیم مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔پاکستان گروپ اے میں بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز کے ساتھ شامل ہے اور اپنے تمام گروپ میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔
حکومت پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد قومی ٹیم کے لیے ہر میچ غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ بارش کی صورت میں میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ وہ بدستور نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے اور ٹیم کمبی نیشن میں فی الحال کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میدان میں وہی کھلاڑی اتریں گے جو ٹیم کے لیے بہترین ہوں، خواہ وہ فخر زمان ہوں یا بابر اعظم۔
نیدرلینڈز کے بیٹر میکس اوڈاوڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم ہے، جسے شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔
افتتاحی روز دیگر مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کا سامنا اسکاٹ لینڈ سے ہوگا، جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت امریکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

موضوعات : cricketiccpcbT20 World cup
ShareSend

متعلقہ خبریں

انگلینڈ بورڈ فرنچائز کرکٹ کے لیے افغان کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر آمادہ
تازہ ترین

انگلینڈ بورڈ فرنچائز کرکٹ کے لیے افغان کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر آمادہ

30 ستمبر , 2026
2027 World Cup Possibility of placing Pakistan and India in the same group.
تازہ ترین

ورلڈ کپ 2027،پاکستان اوربھارت کوایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

30 ستمبر , 2026
ODI Player Rankings India's Shubman Gill leads the pack; Babar Azam ranked sixth.
تازہ ترین

ون ڈے پلیئرز رینکنگ،بھارت کے شبمن گل سب سے آگے،بابر اعظم کا چھٹا نمبر

30 ستمبر , 2026
آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان
تازہ ترین

آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان

28 ستمبر , 2026
قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں
تازہ ترین

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

27 ستمبر , 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے سے عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا
تازہ ترین

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے سے عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا

27 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ٹی20 ورلڈ کپ افتتاحی میچ: پاکستان کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی20 ورلڈ کپ افتتاحی میچ: پاکستان کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

3 اکتوبر , 2026
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب، مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تیاری

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب، مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تیاری

3 اکتوبر , 2026
Fatima Sana becomes the second Pakistani cricketer to participate in the Big Bash League.

فاطمہ ثنا بگ بیش لیگ میں حصہ لینے والی دوسری پاکستانی کرکٹر

3 اکتوبر , 2026
US military launches light attack in Strait of Hormuz, targets drone with US laser

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں روشنی کا وار ،امریکی لیزر سے ڈرون نشانے پر

3 اکتوبر , 2026
ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

3 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔