کراچی ( پاک ترک نیوز) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
فی تولہ سونا 300روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونا 258 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے کا فروخت ہونے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہو کر 4021 ڈالر فی اونس ہوگیا۔فی تولہ چاندی 107 روپے مہنگی ہو کر 6177 روپے کی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر وقت تھکن، بالوں کا جھڑنا اور کمزوری؟ خواتین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
10 گرام چاندی 91 روپے مہنگی ہو کر 5295 روپے کی ہوگی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.07 مہنگی ہو کر 56.98 اونس ڈالر ہو گی۔












