اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ تیار: 879 کھلاڑی رجسٹر، وارنر، اسمتھ اور افغان اسٹارز کی انٹری

2 مہینے پہلے
A A
پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ تیار: 879 کھلاڑی رجسٹر، وارنر، اسمتھ اور افغان اسٹارز کی انٹری
Share on Facebookwhatsapp

لاہور: (پاک ترک نیوز)پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریوں میں اہم مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے مقامی اور غیر ملکی مجموعی طور پر 879 کرکٹرز نے ڈرافٹ میں شمولیت کے لیے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے، جبکہ پلیئر ڈرافٹ 11 فروری کو منعقد ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں دنیا بھر کے نمایاں کرکٹ ممالک کے اسٹارز شامل ہیں، جن میں افغانستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور سری لنکا کے کھلاڑی خاص طور پر توجہ کا مرکز ہیں۔
تمام کھلاڑیوں نے لیگ کی مقررہ بیس پرائس کیٹیگریز کے تحت رجسٹریشن مکمل کی ہے۔سب سے مہنگی بیس پرائس، جو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، میں افغانستان کے فاسٹ بولر فضل حق فاروقی اور اسپنر مجیب الرحمٰن، آسٹریلیا کے سابق کپتان ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور مائیکل بریسویل شامل ہیں۔
اسی کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو، انگلینڈ کے جیمز ونس اور سری لنکا کے آل راؤنڈر داسن شناکا نے بھی نام درج کرایا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد رضوان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد عامر، عماد وسیم، فہیم اشرف، سلمان علی آغا اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، جن کی بیس پرائس مختلف کیٹیگریز میں 60 لاکھ سے لے کر 2 کروڑ 20 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔
ادھر لیگ کی نئی فرنچائزز نے ڈرافٹ سے قبل ہی بڑی پیش رفت کرتے ہوئے براہِ راست سائننگ کا آپشن استعمال کیا ہے۔ حیدرآباد فرنچائز نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کو اسکواڈ میں شامل کیا، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ کر لیا ہے۔
پی ایس ایل کے 11ویں سیزن میں لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع بھی دیکھنے میں آئے گی، جہاں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے۔
حیدرآباد اور سیالکوٹ اسٹالینز پہلی بار پی ایس ایل میں شرکت کریں گی۔فرنچائزز کی ملکیت کے حوالے سے پی سی بی کے مطابق حیدرآباد ٹیم فواد سرور نے 1 ارب 75 کروڑ روپے کی بولی کے ذریعے حاصل کی، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز سب سے مہنگی فرنچائز ثابت ہوئی، جسے حمزہ مجید نے 1 ارب 85 کروڑ روپے میں خریدا۔پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا، جس میں شائقین کو کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

موضوعات : cricketpsl
ShareSend

متعلقہ خبریں

ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو چھٹی مل گئی
پاکستان

ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو چھٹی مل گئی

14 اپریل , 2026
Babar Azam We will continue to be invincible
تازہ ترین

ناقابل شکست ہونے کا تسلسل برقرار رکھیں گے ،بابراعظم

14 اپریل , 2026
پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی
تازہ ترین

پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

11 اپریل , 2026
Babar Azam becomes fastest to score 12,000 runs in T20 cricket
تازہ ترین

بابر اعظم کے ٹی 20کرکٹ میں تیز ترین 12ہزار رنز مکمل

10 اپریل , 2026
انٹر نیشنل ٹی 20کرکٹ میں تاریخ رقم،برازیلی خاتون کرکٹر کی 9وکٹیں
اہم ترین 3

انٹر نیشنل ٹی 20کرکٹ میں تاریخ رقم،برازیلی خاتون کرکٹر کی 9وکٹیں

9 اپریل , 2026
اسلام آباد یونائیٹڈ  نے  لاہور قلندرز کو شکست دیدی
اہم ترین 2

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

9 اپریل , 2026
اگلی خبر
بھارتی سیاسی دباؤ سےعالمی کرکٹ کی غیرجانبداری خطرے میں:نیویارک ٹائمز

بھارتی سیاسی دباؤ سےعالمی کرکٹ کی غیرجانبداری خطرے میں:نیویارک ٹائمز

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

19 اپریل , 2026
آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔