بدھ , 2 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف بشکیک پہنچ گئے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

2 دن پہلے
A A
وزیراعظم شہباز شریف بشکیک پہنچ گئے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
Share on Facebookwhatsapp

بشکیک (پاک ترک نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر ہونے والی اہم نشستوں میں شرکت کریں گے۔

بشکیک پہنچنے پر کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عادلبیک قاسمالییف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، علیم خان اور عطاء اللہ تارڑ سمیت پاکستانی وفد بھی موجود ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وہ ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر ترک صدر اور عوام کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف سے بھی دوطرفہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کے دورۂ کرغزستان کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔

موضوعات : BishkekSCO summitshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
پاکستان

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

1 ستمبر , 2026
Using water as a political weapon is unacceptable; adherence to international agreements is essential Prime Minister
اہم ترین

پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا ناقابل قبول، عالمی معاہدوں پر عمل ضروری ہے: وزیراعظم

1 ستمبر , 2026
Shanghai Cooperation Organization Heads of State Summit in Bishkek; Prime Minister Shehbaz Sharif participates.
تازہ ترین

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہانِ مملکت اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت

1 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Iranian President in Kyrgyzstan.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کرغزستان میں ایرانی صدر سے ملاقات

31 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif leaves for Kyrgyzstan on a three-day visit.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر کرغستان روانہ

31 اگست , 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر ترک صدر اور عوام کو مبارکباد
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر ترک صدر اور عوام کو مبارکباد

30 اگست , 2026
اگلی خبر
ترکیہ کے دوسرے آئی کلاس فریگیٹ کا سمندری آزمائشی سفر شروع

ترکیہ کے دوسرے آئی کلاس فریگیٹ کا سمندری آزمائشی سفر شروع

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا

ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا

1 ستمبر , 2026
وزیر جنگ سے اختلاف ، امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی

وزیر جنگ سے اختلاف ، امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی

1 ستمبر , 2026
حکومت کے جماعت اسلامی سے رابطے

حکومت کے جماعت اسلامی سے رابطے

1 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

1 ستمبر , 2026
A tiny 128-square-foot mobile home

128مربع فٹ کا ننھا موبائل گھر

1 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔