پیر , 28 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

27سال بعد ایس آر 71 بلیک برڈ کی دوبارہ پرواز کا امکان، ناسا اڈے سے طیارہ ہینگر منتقل

56 منٹس پہلے
A A
Possibility of SR-71 Blackbird flying again after 27 years; aircraft moved from NASA base to hangar.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) دنیا کے تیز ترین جنگی جاسوس طیاروں میں شمار ہونے والے امریکی ایس آر 71 بلیک برڈ کی دوبارہ پرواز کی امید پیدا ہوگئی، ناسا کے ایک مرکز میں نصب یادگاری طیارہ اچانک ہینگر منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ناسا کے سربراہ جیرڈ آئزک مین نے ایک کانفرنس کے دوران ایک ایسے طیارے کا عکس دکھایا جس کا خدوخال ایس آر 71 بلیک برڈ سے انتہائی مشابہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ناسا اپنے تجرباتی طیاروں کے بیڑے کو دوبارہ فعال کر رہا ہے تاکہ انتہائی بلندی اور رفتار پر پرواز کے تجربات کیے جاسکیں۔

اسی دوران ناسا کے آرمسٹرانگ فلائٹ ریسرچ سینٹر میں موجود ایس آر 71 بلیک برڈ، جس کا دم نمبر 844 ہے، اپنی مخصوص جگہ سے ہٹا کر ہینگر منتقل کردیا گیا۔ یہ طیارہ ایس آر 71 سیریز کا آخری تیار ہونے والا اور آخری پرواز کرنے والا طیارہ تھا، جس نے 1999 میں آخری مرتبہ پرواز کی تھی۔ماہرین کے مطابق اگرچہ طیارے کی دوبارہ پرواز کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم اسے مستقبل کے تیز رفتار تجرباتی طیاروں کی تیاری اور تحقیق کے لیے آزمائشی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

طیارے کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانا انتہائی مشکل اور مہنگا منصوبہ ہوگا۔ ماضی میں اس کی بحالی کی لاگت 4 سے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک بتائی گئی تھی، جبکہ موجودہ دور میں یہ اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔ایس آر 71 بلیک برڈ کے انجن کے لیے خصوصی جے پی 7 ایندھن بھی درکار ہوتا ہے، جو عام طور پر تیار نہیں کیا جاتا، اس لیے دوبارہ پرواز کی صورت میں ایندھن کا انتظام بھی ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جدید سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ایس یو 57 لڑاکا طیاروں کی نئی کھیپ روسی فضائیہ کے حوالے

فی الحال ناسا نے ایس آر 71 کو دوبارہ فضاؤں میں لانے کی تصدیق نہیں کی، تاہم اگر ایسا فیصلہ کیا گیا تو 27 سال سے زائد عرصے بعد بلیک برڈ کی دوبارہ پرواز ہوا بازی کی تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ ہوگی۔

موضوعات : blackbirdsr71
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Mir Raza Case Sindh Chief Minister approves summary for extension of judicial commission.

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرلی

یہ بھی پڑھیں

A major blow for social media earners.

سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کے لیے بڑا جھٹکا

28 ستمبر , 2026
Decision to establish stroke centers in every division of Punjab

پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

28 ستمبر , 2026
Will not allow any legislation against the constitution to be passed, Amir Muqam

آئین کے خلاف کوئی قانون سازی منظور نہیں ہونے دیں گے ،امیر مقام

28 ستمبر , 2026
Mir Raza Case Sindh Chief Minister approves summary for extension of judicial commission.

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرلی

28 ستمبر , 2026
Possibility of SR-71 Blackbird flying again after 27 years; aircraft moved from NASA base to hangar.

27سال بعد ایس آر 71 بلیک برڈ کی دوبارہ پرواز کا امکان، ناسا اڈے سے طیارہ ہینگر منتقل

28 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔