جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کا ترکیہ سے بغیر پائلٹ لڑاکا جہاز کزیلیلما خریدنے پر غور

5 مہینے پہلے
A A
Pakistan to Buy Baykar's UCAV Kızılelm
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
پاکستان اپنی فضائیہ اور بحریہ کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےترکیہ کی ڈرونز بنانے والی کمپنی بائیکر ٹیکنالوجیز سے اس کا بغیر پائلٹ کے جدید لڑاکا جہاز کزیلیلما خریدنےپرغور کر رہا ہے۔ — جو پاکستان کو اس کی اگلی نسل کے بغیر پائلٹ کے جنگی اسٹیک پر خود مختار کنٹرول فراہم کرے گا۔جس میں خودمختار سینسرز، مقامی ڈیٹا لنکس، مقامی طور پر مربوط ہتھیاراور الیکٹرونک وار فئیر سوٹ شامل ہیں۔
اس ضمن میں مئی کے آخر میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا ترکیہ کادورہ انتہائی اہم ہے۔ جہاں کزیلیلما کے ساتھ انکی ایک تصویرکہی ان کہی سب کہانیاں بیان کر رہی ہے۔


پاک فضائیہ کا بائیکرٹیکنالوجیز سے ایک دہائی سے زیادہ پراناتعلق ہےاور وہ کمپنی کے انچی اور ٹی بی 2ڈرونز استعمال کر رہی ہے۔جبکہ بائیکر ٹیکنالوجیز کا ایک ذیلی ادارہ بائریکٹرٹیکنالوجی پاکستان ملک کے اندرقائم ہے۔اور تحقیق و ترقی کے کئی اہم منصوبوں میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این اے ایس ٹی پی) کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بائیکر ٹیکنالوجیز عام کمپنیوں سے مختلف طریقے سے کام کرتی ہے۔ کمپنی ایئر فریم بناتی ہے۔مگر اہم ذیلی نظام جیسے اے ای ایس اے ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹم (ای او ٹی ایس)، الیکٹرونک وارفیئر سوٹ اور ٹیکٹیکل ڈیٹا لنک یہ سب الگ الگ وینڈرزسے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اسی سے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اور بائیکر اور نیسٹپ کے اشتراک سے پاکستان کے مخصوص کزیلیلما ویریئنٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید اے ای ایس اے ریڈار ، اگلی نسل کے ڈیٹا لنک، اور الیکٹرانک جنگی سوٹ کے ساتھ ہتھیاروں کو ضم کیا جا سکتا ہے۔
پاک بحریہ پہلے ہی اپنے شاہپر۔ 3 پروگرام کے ذریعے بغیر پائلٹ کے نظام میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے اور بحری ضرورت پر مبنی پے لوڈ تیار کر رہی ہے جس میںاغراق ہلکے وزن والے ٹارپیڈو، سونو بوائے پوڈز، او رطاقتورای ایس ایم سسٹم شامل ہیں۔ ایسے میں کزیلیلما کی بحری بیڑے میں شمولیت جو کروز میزائل جیسے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جنگی بحری جہازوں کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے کی قابل اعتبارطاقت فراہم کرے گا۔


پاک فضائیہ کا بائریکٹر کزیلیلما کے بارے میں نقطہ نظر تنہائی میں خریداری کا فیصلہ نہیں ہے۔ یہ ایک وسیع تر فلسفے کا حصہ ہےکہ انحصار پیدا کرنے والے بنے بنائے حل خریدنے کے بجائےاپنی ضرورت کے مطابق حل خود بنائے جائیں۔چنانچہ کزیلیلما پاک فضائیہ کے مستقبل میں اندرون ملک بنائے جانے والے جدید اے ای ایس اے ریڈار ، اگلی نسل کے ڈیٹا لنکس اور الیکٹرانک جنگی سوٹ کے لیےقابل اعتمادبنیاد بن جاتا ہے۔جو پی اے ایف کی مستقبل کی منصوبہ بندی میں کامیابی سے جگہ بنا سکتا ہے۔

موضوعات : #dronedronesuvtechnologyturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط
اہم ترین 3

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

21 اکتوبر , 2026
Document submitted to Turkish Parliament for ratification of Mecca Joint Defense Agreement
تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے لیے دستاویز ترک پارلیمنٹ میں پیش

21 اکتوبر , 2026
Revolutionary Guards claim to have shot down a US MQ-9 drone
تازہ ترین

پاسداران انقلاب کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

20 اکتوبر , 2026
Germany refuses to purchase American combat drone
تازہ ترین

جرمنی کا امریکی جنگی ڈرون خریدنے سے انکار

17 اکتوبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

16 اکتوبر , 2026
ٹرمپ کا یمن تنازع میں ترکیہ کو شامل کرنے کا اشارہ، اردوان بہترین دوست قرار
تازہ ترین

ٹرمپ کا یمن تنازع میں ترکیہ کو شامل کرنے کا اشارہ، اردوان بہترین دوست قرار

13 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
US, Iran attack each other again, region on brink of war

امریکہ ایران کے ایک دوسرے پر دوبارہ حملے ،خطہ جنگ کے دہانے پر

یہ بھی پڑھیں

The issue of Jamiat Ulema-e-Islam's reserved seat in the National Assembly has been scheduled for hearing.

جمعیت علمائے اسلام کی قومی اسمبلی میں مخصوص نشست کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر

23 اکتوبر , 2026
Prime Minister meets with a delegation from Alvarez & Marsal; discusses promotion of investment.

وزیراعظم کی الویریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

23 اکتوبر , 2026
Karachi: Hearing of drug seizure case against Anmol alias Pinky, order to publish brother's sketch

کراچی: انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت، بھائی کے خاکے کی تشہیر کا حکم

23 اکتوبر , 2026
Test of Europe's first reusable spacecraft fails

یورپ کے پہلے دوبارہ استعمال ہونے والے خلائی جہاز کا تجربہ ناکام

23 اکتوبر , 2026
China makes major investment in desalination technology

چین کی کھارے پانی کو میٹھا بنانے کی ٹیکنالوجی پر بڑی سرمایہ کاری

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔