بدھ , 21 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستانی آئی ٹی کی نئی تاریخ رقم، ایک ماہ میں 400 ملین ڈالر سے زائد برآمدات

9 مہینے پہلے
A A
پاکستانی آئی ٹی کی نئی تاریخ رقم، ایک ماہ میں 400 ملین ڈالر سے زائد برآمدات
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز)پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے پائیدار ترقی برقرار رکھتے ہوئے اپنی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ برآمدات ریکارڈ کر لی ہیں۔ پہلی بار ایک ہی مہینے میں آئی ٹی برآمدات 400 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
اس سے قبل سب سے زیادہ ماہانہ آئی ٹی برآمدات اکتوبر 2025 میں 386 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 437 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 348 ملین ڈالر تھیں۔ اس طرح سالانہ بنیاد پر 25 فیصد، یعنی 89 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہانہ بنیاد پر بھی آئی ٹی برآمدات میں مضبوط اضافہ دیکھا گیا، جہاں نومبر 2025 کے 356 ملین ڈالر کے مقابلے میں دسمبر میں 22 فیصد سے زائد نمو ہوئی۔آئی ٹی برآمد کنندہ ڈاکٹر نومان سعید کا کہنا ہے کہ حکومت کی مسلسل اور مستحکم پالیسیوں نے آئی ٹی برآمدات میں پائیدار ترقی کو ممکن بنایا ہے، جو آئندہ بھی حکومت اور نجی شعبے کے مشترکہ اقدامات سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
ان کے مطابق آئی ٹی کمپنیاں اب بالخصوص خلیجی ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش میں ہیں، جبکہ روایتی مارکیٹس میں جدید ٹیکنالوجیز کی برآمدات بڑھا کر مجموعی حجم میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر نومان سعید کے مطابق موجودہ رفتار برقرار رہی تو آنے والے مہینوں میں آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران، یعنی جولائی سے دسمبر تک، آئی ٹی شعبے کی برآمدات 2.23 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ برآمدات 1.86 ارب ڈالر تھیں۔
اس طرح سالانہ بنیاد پر 19.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا) کے چیئرمین ابراہیم امین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ریمیٹینسز میں فری لانسرز کا کردار نہایت اہم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں اور این جی اوز کی جانب سے ملک بھر میں دی جانے والی تربیت کے باعث فری لانسرز کی تعداد اور معیشت میں ان کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو مالی سال کے بقیہ چھ ماہ میں پاکستان کا آئی ٹی شعبہ 4.2 ارب سے 4.5 ارب ڈالر تک کی برآمدات حاصل کر سکتا ہے۔

موضوعات : economyInformation Technologypakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط
اہم ترین 3

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

21 اکتوبر , 2026
سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان
تازہ ترین

سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

21 اکتوبر , 2026
Pakistan and Maldives agree to increase cooperation in trade, investment, education and tourism
پاکستان

پاکستان اور مالدیپ کا تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سیاحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

21 اکتوبر , 2026
سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

20 اکتوبر , 2026
جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کر کے اربوں روپے کمانے والا ملزم گرفتار
تازہ ترین

جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کر کے اربوں روپے کمانے والا ملزم گرفتار

20 اکتوبر , 2026
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد
تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

19 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
نیٹ میٹرنگ ختم، حکومت نیٹ بلنگ نظام لانے کے لیے تیار

نیٹ میٹرنگ ختم، حکومت نیٹ بلنگ نظام لانے کے لیے تیار

یہ بھی پڑھیں

ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو ہونی چاہیے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو ہونی چاہیے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

21 اکتوبر , 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

21 اکتوبر , 2026
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

21 اکتوبر , 2026
محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

21 اکتوبر , 2026
سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

21 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In