لندن ( پاک ترک نیوز) پاکستان آرمی نے برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 جیت لیا،پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
پی ایم اے ٹیم نے اوور آل ٹیم ٹرافی، بیسٹ پیس اسٹکر اور بیسٹ ڈرائیور ایوارڈ اپنے نام کر لیے،رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 16 بین الاقوامی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔
پاک فوج کی کامیابی پیشہ ورانہ تربیت اور اعلیٰ معیار کا مظہر ہے۔ٹیم کی قیادت میجر حیدر گلزار نے کی، وفد 5 جون کو برطانیہ پہنچا تھا۔












