منگل , 28 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

پاکستان اور ترکیہ کا انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

9 مہینے پہلے
A A
پاکستان اور ترکیہ کا انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکیہ کی وزارت داخلہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فعال کرنے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے اور وفاقی وزارت داخلہ آئے جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں فریقین کے درمیان وفود کی سطح پر ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاک-ترکیہ تعلقات، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ، بارڈر سیکیورٹی، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈ اور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور‎‎ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ گروپ ہر سال چار مرتبہ ملاقات کرے گا، دونوں ممالک کا انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ ہوا۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ترکیہ کی سیکیورٹی سے الگ نہیں ہے اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں فعال کردار کو سراہا‎۔
‎‎‎‎ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین امیگریشن، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس کے سدباب کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔پاکستان کی جانب سے انٹر پول کے انتخابات میں ترکیہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ‎‎پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس محدود وسائل کے باوجود قابل ستائش کام کر رہی ہے، گزشتہ پانچ سال میں پاکستان سے ترکیہ منشیات اسمگلنگ کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پولیس ٹریننگ کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے، مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ ‎‎ترکیہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے اور جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے پاکستان میں شان دار مہمان نوازی پر پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات : interiorminiterislamabadpakistanterraristturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

Key revelations by the arrested 'Fitna-e-Hindustan' terrorist
تازہ ترین

گرفتارفتنہ الہندوستان کے دہشت گرد کے اہم انکشافات

27 جولائی , 2026
کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ
پاکستان

کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ

26 جولائی , 2026
Attack by 'Fitna-ul-Khawarij' foiled in South Waziristan; 4 terrorists killed.
تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ،4دہشت گرد ہلاک

26 جولائی , 2026
دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی
تازہ ترین

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 جولائی , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi pays tribute to security forces over the killing of terrorists in Balochistan.
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

25 جولائی , 2026
Minister of State Talal Chaudhry visits Islamabad Model Jail.
تازہ ترین

وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ

25 جولائی , 2026
اگلی خبر
بابراعظم کے پاس سعید انورکے بیک وقت دو اہم ریکارڈز توڑنے کا سنہری موقع

بابراعظم کے پاس سعید انورکے بیک وقت دو اہم ریکارڈز توڑنے کا سنہری موقع

یہ بھی پڑھیں

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

27 جولائی , 2026
فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 جولائی , 2026
وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

27 جولائی , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

27 جولائی , 2026
Apple's big surprise When is the iPhone 18 Pro launching

ایپل کا بڑا سرپرائز،آئی فون 18پرو کب لانچ ہو رہا ہے؟

27 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English