اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا ہے ،اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے آ کر نعرے بازی کی ،وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف نعرے لگائے ،، اپوزیشن نے وقفہ سوالات ملتوی کرنے کا بھی مطالبہ کردیا












