لاہور( پاک ترک نیوز) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف 90 شاہراہِ قائداعظم پہنچ گئے، جہاں ان کی متعلقہ افسران سے اہم ملاقاتیں شروع ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران کی جانب سے نواز شریف کو لاہور سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لاہور کی خوبصورتی، شہر کی تزئین و آرائش اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا جارہا ہے۔نواز شریف کو اندرون لاہور کی خوبصورتی اور تاریخی ورثے کے تحفظ سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی 40 ضلعی کونسلز کے فنڈز منجمد، 286 ترقیاتی منصوبے متاثر
ذرائع کے مطابق نیلا گنبد اور اس کے اطراف کے علاقے کی تزئین و آرائش سے متعلق منصوبے بھی بریفنگ کا حصہ ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا جارہا ہے۔












