صنعا ( پاک ترک نیوز) افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، حادثے میں 139 افراد جان سے گئے جبکہ 84 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کشتی میں تقریباً 350 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران 82 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 42 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں۔









