اتوار , 7 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی یلغار، خوفناک بمباری، بچوں سمیت 100 فلسطینی شہید

9 مہینے پہلے
A A
غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی یلغار، خوفناک بمباری، بچوں سمیت 100 فلسطینی شہید
Share on Facebookwhatsapp

غزہ(پاک ترک نیوز ) غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی یلغار اور خوفناک بمباری کی گئی۔
اسرائیلی فورسز نے بمباری کرکے 24 گھنٹے کے دوران بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے، مساجد سمیت درجنوں گھروں کو بھی مسمار کر دیا، غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں جگہ کم پڑ گئی۔
فرانس نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن کی شدید مذمت کی، فرانسیسی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کا فوجی آپریشن تباہ کن ہے اسے فوری روکا جائے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم، صدر، وزیر دفاع نسل کشی کے ذمہ دار ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کے پاس واضح شواہد ہیں 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل بین الاقوامی قانون میں بیان کردہ نسل کشی کے پانچ میں سے چار اقدامات کا مرتکب ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے 2021 میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔
اس کمیشن کے تین رکنی پینل کی سربراہی جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سابق سربراہ نوی پلے کر رہی ہیں، وہ اس سے قبل روانڈا میں ہونے والی نسل کشی پر بنے بین الاقوامی ٹریبونل کی صدر رہ چکی ہیں۔
کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام اور اسرائیلی فورسز نے 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت غزہ میں نسل کشی کے پانچ اقدامات میں سے چار کا ارتکاب کیا ہے۔
کمیشن نے لکھا کہ دسمبر 2023 میں غزہ کے سب سے بڑے فرٹیلٹی کلینک پر حملہ کر کے بچوں کی پیدائش میں خلل ڈالا گیا، اس حملے میں مبینہ طور پر تقریباً 4,000 ایمبریو اور 1,000 سپرم کے نمونے اور غیر زرخیز انڈوں کو تباہ ہوئے تھے۔
جینیوا کنونشن کے تحت کسی کو بھی عمل کو نسل کشی قرار دینے کے لیے یہ ثابت کرنا بھی ضروری ہے کہ مجرم نے یہ سارے اقدامات نسل کشی کے ارادے سے کیے ہیں۔

موضوعات : attackgazahamasisrealpasltinetanks
ShareSend

متعلقہ خبریں

US attacks military installations on Iranian island of Qeshm
اہم ترین

امریکا کے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات پر حملے

3 جون , 2026
Israeli aggression in Lebanon hinders Iran-US relations
تازہ ترین

لبنان میں اسرائیلی جارحیت ایران امریکا رابطوں میں رکاوٹ

2 جون , 2026
US, Iran attack each other again, region on brink of war
تازہ ترین

امریکہ ایران کے ایک دوسرے پر دوبارہ حملے ،خطہ جنگ کے دہانے پر

1 جون , 2026
US attacks on Iranian military installations, Iran claims to have targeted US air bases
اہم ترین

امریکہ کے ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے، ایران کا امریکی فضائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعوی

1 جون , 2026
Iran-US deal today? Marco Rubio's big hint
تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ آج؟ مارکو روبیو کا بڑا اشارہ

25 مئی , 2026
Stopping the Global Samood flotilla is illegal, arrested workers should be released, Pakistan, world condemns
اہم ترین 3

گلوبل صمود فلوٹیلا کوروکنا غیر قانونی ،گرفتار کارکن رہا کیے جائیں ،پاکستان ،دنیا بھر کی مذمت

21 مئی , 2026
اگلی خبر
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ، ارشد ندیم ہارٹ فیورٹ قرار

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ، ارشد ندیم ہارٹ فیورٹ قرار

یہ بھی پڑھیں

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

6 جون , 2026
کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

6 جون , 2026
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

6 جون , 2026
Pakistan and China's alliance exposes India's weaknesses

پاکستان اور چین کا اتحاد، بھارت کی کمزوریاں عیاں

6 جون , 2026
Pakistan receives LNG cargo from Qatar

پاکستان نے قطر سے ایل این جی کارگو حاصل کر لیے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔