اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام آبادمفاہمتی یادداشت کےمطابق کشیدگی میں کمی اور تحمل کا راستہ اختیار کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کےلیے مذاکرات اور سفارتکاری مؤثر راستہ ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے تعمیری کردار جاری رکھنے کےلیے تیار ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔












