منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی کا سفر بھرپور قوت سے جاری رکھے گا: ایرانی جنرل

2 مہینے پہلے
A A
Iran will continue its journey of nuclear technology and scientific advancement with full vigor Iranian General
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز)  ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے ایران کی جوہری صنعت کو تباہ کرنے کی کوششوں کے باوجود ایران جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی کا سفر بھرپور قوت سے جاری رکھے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا کہ دشمن نے اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنے اور ملک کو تقسیم کرنے کے مختلف منصوبوں کے ساتھ محاذ آرائی شروع کی، تاہم اسے تمام محاذوں پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کی جوہری صنعت تک رسائی حاصل کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکا، ایران ملک کی جوہری، سائنسی اور ترقیاتی پیشرفت کا راستہ مضبوطی سے جاری رکھے گا۔ایرانی جنرل کے مطابق مخالف قوتوں نے ایران کو کمزور کرنے، حکومت کا تختہ الٹنے، ملک کو تقسیم کرنے، تیل کے وسائل اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے سمیت ایرانی اسلامی تہذیب کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں۔

مصطفیٰ ایزدی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی مسلح افواج اور مزاحمتی محاذ کو ختم کرنے اور ملک کی جوہری صنعت کو تباہ کرنے کے منصوبے بھی ناکام بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے اللہ پر بھروسے اور قیادت کی رہنمائی میں ان تمام مشکل مراحل پر قابو پایا ہے۔ایرانی جنرل نے عالمی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہونے والی بڑی تبدیلیاں امریکی طاقت کے زوال کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر فوجی ایکشن کے ذریعے سفارتکاری کی تکمیل کا وقت آگیا، باقر قالیباف

مصطفیٰ ایزدی نے ایرانی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، میزائل صلاحیتوں میں نمایاں پیشرفت اور جدید فضائی دفاعی نظام نے ایران کی غیر معمولی دفاعی قوت میں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث مخالفین کو محتاط رویہ اختیار کرنا پڑا ہے۔

موضوعات : #irannucleartechnolgy
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran announces permission for nuclear inspectors to re-enter the country and conduct inspections
تازہ ترین

ایران کا جوہری معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں داخلے اور معائنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament
تازہ ترین

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
Government financial support for Google's revived nuclear power plant
تازہ ترین

گوگل کے بحال ہونے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ کوحکومت کا مالی سہارا

9 ستمبر , 2026
New nuclear alliance between Japan, South Korea and the US, a new era of nuclear energy in Asia
تازہ ترین

جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا کا نیا جوہری اتحاد، ایشیا میں نیوکلیئر توانائی کا نیا دور

6 ستمبر , 2026
Proposal to improve financial regulations and workforce for the expansion of nuclear energy in India.
تازہ ترین

بھارت کو جوہری توانائی میں توسیع کے لیے مالیاتی قوانین اور افرادی قوت بہتر بنانے کی تجویز

3 ستمبر , 2026
Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Is President Trump facing another scandal

کیاصدر ٹرمپ کو ایک اور سکینڈل کا سامناہے؟

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

6 اکتوبر , 2026
Petition against the imposition of Section 144 in Punjab Justice Farooq Haider recuses himself from hearing the case.

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست، جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔