لاہور(پاک ترک نیوز)علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کو رہا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی ،جسٹس عبہر گل خان علیمہ خان کے بیٹے شہریز خان کی درخواست پر سماعت کریں گی۔درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تینوں بہنوں کو 20 ستمبر کو نظر بند کیا گیا،نظر بندی کی تیس روزہ مدت 19 اکتوبر کو ختم ہوگئی ہے،نظر بندی ختم ہونے کے باوجود تینوں بہنوں کو رہا نہیں کیا گیا
یہ بھی پڑھیں: ہم نے ایران کو بری طرح کمزور کر دیا ،امریکی صدر
درخواست گزار کے مطابق بغیر کسی جواز کے قید میں رکھنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عدالت علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی رہائی کا حکم دے۔







