راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں شاہینوں نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں عرفات منہاس ڈیبیو کریں گے ۔جبکہ دیگر سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان ،معاذ صداقت ،بابراعظم ،غازی غوری (وکٹ کیپر) ،سلمان علی آغا،عبدالصمد ،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی ،حارث رئوف اور ابرار احمد شامل ہیں ۔
سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 2جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 4جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔












