منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایمرجنسی اور گورنر راج جمہوریت پر حملہ ہے ، شوکت یوسف زئی

1 دن پہلے
A A
Emergency and Governor's Rule are an attack on democracy Shaukat Yousafzai.
Share on Facebookwhatsapp

پشاور ( پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے اور مذاکرات کی طرف آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شوکت یوسف زئی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف ایمرجنسی اور گورنر راج کی مذمت کرتی ہے۔ مذاکرات کے ذریعے معاملات طے پا رہے تھے، لیکن حکومت نے جلد بازی میں فیصلہ کیا۔ اگر حکومت مولانا فضل الرحمان کی بات مان لیتی تو یہ غیر جمہوری اقدام نہ اٹھانا پڑتا۔ ان کے مطابق مولانا فضل الرحمان بھی تصدیق کر چکے ہیں کہ معاملات طے پا گئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کبھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ نہیں بنی بلکہ اس نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی بنانی چاہیے تھی، کیونکہ یہ جنگ عوامی حمایت سے ہی جیتی جا سکتی ہے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایسا راستہ اختیار کیا ہے جس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔ تحریک انصاف کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، جبکہ وزرا کی جانب سے اپنی ناکامیوں کا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنا بھی درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج جمہوریت پر حملہ ہے، تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اس اقدام کے خلاف آئینی و قانونی جنگ لڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مطالبات جائز اور قانونی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے سیاسی اور قانونی جدوجہد کرنے والے کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور فوری طور پر کریک ڈاؤن بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں امن کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ واپس لے کر مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

موضوعات : khyberpkptishaukatyousafzai
ShareSend

متعلقہ خبریں

حکومت کی محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی دعوت
اہم ترین 2

حکومت کی محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی دعوت

13 اکتوبر , 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی والوں کو الگ جماعت بنانے کا مشورہ
اہم ترین 3

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی والوں کو الگ جماعت بنانے کا مشورہ

13 اکتوبر , 2026
Governor's rule rejected in Khyber Pakhtunkhwa, announces to go to every forum against the measures of October 11
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں گورنر راج مسترد،11اکتوبرکے اقدامات کیخلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان

12 اکتوبر , 2026
The federal and provincial governments are on the same page regarding peace in Khyber Pakhtunkhwa Mohsin Naqvi.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں امن کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی

12 اکتوبر , 2026
Lahore High Court directs provision of heart medication to Dr. Uzma Khanum.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کی ڈاکٹر عظمیٰ خانم کو دل کی ادویات فراہم کرنے کی ہدایت

12 اکتوبر , 2026
There was no option left except emergency in Khyber Pakhtunkhwa, Ishaq Dar
پاکستان

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا، اسحاق ڈار

12 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
PTI protests against emergency in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں

European Union agrees on new support mission to train Lebanese army.

یورپی یونین کا لبنانی فوج کو تربیت دینے کیلئے نئے معاون مشن پر اتفاق

13 اکتوبر , 2026
حکومت کی محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی دعوت

حکومت کی محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی دعوت

13 اکتوبر , 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی والوں کو الگ جماعت بنانے کا مشورہ

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی والوں کو الگ جماعت بنانے کا مشورہ

13 اکتوبر , 2026
America's dangerous war plan

امریکا کا خطرناک جنگی منصوبہ،بی 52 بمبار سے سینکڑوں میل دور دشمن نشانے پر

13 اکتوبر , 2026
Winners of global photography competition announced; photos of hidden snow leopard cubs stand out.

عالمی فوٹوگرافی مقابلہ کے فاتحین کا اعلان، برفانی چیتے کے چھپے ہوئے بچوں کی تصاویرنمایاں

13 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔