جمعرات , 8 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اپنی کارکردگی ثابت نہ کرسکی، امیر مقام کی تنقید

56 منٹس پہلے
A A
Despite 13 years in power, PTI could not prove its performance in Khyber Pakhtunkhwa, criticizes Amir Muqam
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز) پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیر مقام نے کہا  کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو تقریباً 13 برس سے اقتدار حاصل ہے، لیکن طویل عرصے سے حکومت میں رہنے کے باوجود صوبائی قیادت اور وزیراعلیٰ کی جانب سے مسائل کے حل پر مطلوبہ توجہ نظر نہیں آتی۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ کہا کہ صوبے میں آئے روز دہشت گردی سمیت مختلف ناخوشگوار واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس سے عام شہریوں کو مشکلات اور عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے عوام سے متعدد وعدے کیے تھے، تاہم موجودہ صورتحال میں اس کی حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سوال  کیا کہ پی ٹی آئی کے طویل دورِ حکومت میں صوبے کے عوام کو عملی طور پر کیا ریلیف فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کوششیں

انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت عوامی مسائل کے حل کے بجائے سیاسی نعرے بازی اور سوشل میڈیا ویڈیوز تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل، امن و امان کی بہتری اور مؤثر حکمرانی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

موضوعات : ameer mukamcriticisepti government
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Registration of digital humans in China

چین میں ڈیجیٹل انسانوں کی رجسٹریشن

یہ بھی پڑھیں

Registration of digital humans in China

چین میں ڈیجیٹل انسانوں کی رجسٹریشن

8 اکتوبر , 2026
Despite 13 years in power, PTI could not prove its performance in Khyber Pakhtunkhwa, criticizes Amir Muqam

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اپنی کارکردگی ثابت نہ کرسکی، امیر مقام کی تنقید

8 اکتوبر , 2026
Google introduces new experimental tool to make games easier with the help of AI

اے آئی کی مدد سے گیم بنانا آسان، گوگل کا نیا تجرباتی ٹول متعارف

8 اکتوبر , 2026
Preparations underway to present the Makkah Joint Defense Agreement to the Turkish Parliament.

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ترکیہ کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری

8 اکتوبر , 2026
FBR provides big relief to those who file late returns

ایف بی آر کا دیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کو بڑا ریلیف

8 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔