پیرس ( پاک ترک نیوز) فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے باعث آج 500 اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فرانس کے وزیرِ تعلیم ایڈوارڈ گفری نے پولیس اور طلبہ مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسکولوں کی بندش کا اعلان کیا۔فرانس میں طلبہ خراب تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی اور داخلہ پالیسی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔احتجاج کا آغاز گزشتہ ماہ پیرس کے علاقے سے ہوا تھا، تاہم اب مظاہرے فرانس کے مختلف حصوں تک پھیل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا
کئی مقامات پر طلبہ اور پولیس کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی، جبکہ بعض علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہونے کے باعث تعلیمی اداروں کی سلامتی کے حوالے سے خدشات سامنے آئے۔فرانسیسی حکام کے مطابق اسکولوں کی بندش کا فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔












