جمعرات , 30 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لاہور میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 12 ہوگئی

10 مہینے پہلے
A A
لاہور میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 12 ہوگئی
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز) مون سون کا زوردار سپیل، لاہور میں موسلادھار بارش سے ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
لاہور اور گردونواح میں رات بھر وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، دن میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
واسا کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 169 ملی میٹر، تاجپورہ میں 167 ملی میٹر، مغلپورہ میں 135، لکشمی چوک میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
اسی طرح پنجاب کے مختلف شہروں ڈسکہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سانگلہ ہل، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، منچن آباد، بہاولنگر، پاکپتن، عارف والا، قصور اور فاروق آباد میں بھی جم کر بادل برسے، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب میں مون سون بارش اور آندھی سے حادثات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوگئے۔
ریسیکیو حکام کے مطابق بارش کے باعث لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے گاؤں مرید وال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 60 سالہ مانگا، 55 سالہ عشرت، 3 سالہ خدیجہ، 4 سالہ لطیفہ اور 35 سالہ رانی، جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ فیصل اور 5 سالہ ببلی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق رائیونڈ کے علاقے مشن کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا، کوٹ جمال رائیونڈ روڈ میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے، باغبانپورہ کے علاقے مومن پورہ روڈ پر ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے دم توڑ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
دوسری جانب چشتیاں میں بھی مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں بیٹا زخمی ہوگئے، پاکپتن میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فیصل آباد کے علاقے رچنا ٹاؤن میں بارش کے باعث گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، حادثے میں تینوں بچے محفوظ رہے۔
حویلی لکھا اور اوکاڑہ میں چھتیں گرنے سے 2 افراد جان سے چلے گئے، جامشورو میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، رینالہ خورد میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، مون سون کا یہ سپیل 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

موضوعات : #emergancy#heavyran#rainlahore
ShareSend

متعلقہ خبریں

نہ قطار ،نہ انتظار ،جہاز سے اتر کر سامان لینے کی جھنجھٹ بھی ختم
پاکستان

نہ قطار ،نہ انتظار ،جہاز سے اتر کر سامان لینے کی جھنجھٹ بھی ختم

29 اپریل , 2026
Murder of 3 children in Lahore, accused to be presented in court today
تازہ ترین

لاہور میں 3بچوں کا قتل ،ملزمہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

29 اپریل , 2026
Cloudy innings in many parts of the country
تازہ ترین

ملک کے کئی علاقوں میں بادلوں کی اننگز

28 اپریل , 2026
لاہور میں 3بچوں کا قتل ،ملزمہ کا دوست بھی گرفتار
پاکستان

لاہور میں 3بچوں کا قتل ،ملزمہ کا دوست بھی گرفتار

25 اپریل , 2026
Fake number plates and e-challan defaulters should be prepared.
تازہ ترین

جعلی نمبر پلیٹس اور ای چالان ڈیفالٹرز ہو جائیں تیار

25 اپریل , 2026
Lahore Mother of 3 children's killer remanded for 5 days
تازہ ترین

لاہور ،3بچوں کی قاتلہ ماں کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ

24 اپریل , 2026
اگلی خبر
برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج، ملکی ایئرلائنز کیلئے پروازوں کی راہ ہموار

برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج، ملکی ایئرلائنز کیلئے پروازوں کی راہ ہموار

یہ بھی پڑھیں

Trump Sanctions will remain until Tehran abandons efforts to acquire nuclear weapons

ناکہ بندی تہران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں ترک کرنے تک رہے گی ،ٹرمپ

29 اپریل , 2026
پاک فضائیہ کے بھارتی طیارے گرانے پر چینی جہازوں کی فروخت میں اضافہ

پاک فضائیہ کے بھارتی طیارے گرانے پر چینی جہازوں کی فروخت میں اضافہ

29 اپریل , 2026
ایران جنگ کے بعد امریکی وزیر جنگ پہلی بار کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش

ایران جنگ کے بعد امریکی وزیر جنگ پہلی بار کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش

29 اپریل , 2026
ایران جنگ پر امریکا کے 25 ارب ڈالر خرچ ،پینٹا گون

ایران جنگ پر امریکا کے 25 ارب ڈالر خرچ ،پینٹا گون

29 اپریل , 2026
نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات

نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات

29 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔